پشاور، جماعت اسلامی کے وفد کا ایرانی قونصلیٹ کا دورہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
عبدالواسع نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ دوسالوں سے غزہ میں انسانیت کو وحشیانہ بمباری کے زریعے ملیامیٹ کردیا ہے اور اسرائیل کے انسانیت سوز عمل میں امریکہ کھل کر اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ وفد نے ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خاہ سے ملاقات میں ایران اور اسرائیل جنگ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ وفد میں سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری صابر حسین اعوان، نائب امراء مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل، صہیب الدین کاکاخیل، سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات نورالواحد جدون شامل تھے۔ اس موقع ہر جماعت اسلامی کے وفد نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں ایران کے جوابی جرات مندانہ کردار کو سراہا اور اسرائیل کو خطے میں قیام امن کے لئے زہرقاتل قرار دیا جس کے ہاتھ لاکھوں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
وفد کے سربراہ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ دوسالوں سے غزہ میں انسانیت کو وحشیانہ بمباری کے زریعے ملیامیٹ کردیا ہے اور اسرائیل کے انسانیت سوز عمل میں امریکہ کھل کر اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کا دیرینہ دوست اور عالم اسلام کا اہم ترین ملک یے جو اس وقت عالم اسلام کے دفاع کا جنگ لڑ رہا ہے۔ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں جماعت اسلامی اور پاکستانی عوام ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خاہ نے جماعت اسلامی کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں اسلام دشمن عالمی سامراج اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ایران کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے اور اسرائیل میں ایران اور اس
پڑھیں:
پاکستان کی سوڈان میں مظالم کی شدید مذمت، فوری جنگ بندی، سیاسی حل پر زور
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ مظالم پر خاموشی دراصل شریکِ جرم ہونے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوڈان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری کے لیے ایک اخلاقی اور سیاسی آزمائش قرار دیتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ بارہا انتباہات کے باوجود سلامتی کونسل ظلم و ستم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سوڈان میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بے عملی ترک کرے اور فوری جنگ بندی اور سوڈانی قیادت میں سیاسی حل کے لیے موثر اقدامات کرے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ مظالم پر خاموشی دراصل شریکِ جرم ہونے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوڈان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری کے لیے ایک اخلاقی اور سیاسی آزمائش قرار دیتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ بارہا انتباہات کے باوجود سلامتی کونسل ظلم و ستم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ سفیر عاصم نے زور دیا کہ کونسل کو ایک واضح پیغام دینا چاہیے کہ وہ شہریوں کے قتل عام، اسپتالوں پر بمباری اور انسانی کارکنوں کو نشانہ بنانے جیسے مظالم پر مزید خاموش تماشائی نہیں رہے گی۔
انہوں نے ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کی جانب سے الفاشر پر قبضے اور ان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی، اور اسپتالوں و انسانی کارکنوں پر حملوں کو بین الاقوامی انسانی اور انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے سعودی زچگی اسپتال میں مریضوں اور طبی عملے کے قتلِ عام کو ناقابلِ بیان ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان بہیمانہ اقدامات کے ذمہ داروں اور معاونین کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کی غیر واضح پالیسی نے RSF کو مزید شہہ دی ہے جبکہ سوڈان کے قانونی اداروں کو کمزور کیا ہے۔ انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی پوزیشن پر نظرِ ثانی کریں کیونکہ سوڈانی ریاست کو کمزور کرنا ایسے خلا کو جنم دیتا ہے جسے مسلح گروہ مزید ظلم و جبر اور عدم استحکام کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ سفیر عاصم افتخار نے سوڈان میں نئے وزیرِ اعظم اور ٹیکنوکریٹ کابینہ کی تقرری کا خیرمقدم کیا اور اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جو سلامتی کونسل کی حمایت کی مستحق ہے۔