اسرائیل اپنی بقاء کی ناکام کوشش کررہا ہے، امریکہ بھی ڈوبے گا، علامہ قاضی نادر علوی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
بہاولپور میں ضلعی رہنمائوں سے ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ اُس کا باپ امریکہ بھی ڈوبے گا، آج مسلم اُمہ جاگ چکی ہے اور باضمیر حکمران اسرائیل و امریکہ کو ناپاک عزائم کو بھانپ چکے ہیں، جو ممالک ابھی بھی خواب غفلت میں ہیں جلد اُن کی بھی باری آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی موت کے قریب تر ہے، صیہونیت کے خاتمے کا سورج جلد ہم دیکھیں گے، اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت نے ثابت کردیا ہے اُمت مسلمہ کی قیادت کون کر سکتا ہے، ہم شہدائے ایران کو سلام پیش کرتے ہیں اور پوری ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی عوام آپ کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بہاولپور میں دورے کے دوران ضلعی کابینہ کے رہنمائوں سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب انجینئر سخاوت علی سیال، اراکین ورکنگ کمیٹی ثقلین نقوی، سید ندیم عباس کاظمی، احسان حیدر، سید جاوید حسینی، ڈاکٹر نوید محسن چوہان، جاوید حسین کلاچی ایڈووکیٹ، سید عماد اور دیگر رہنما موجود تھے۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ اُس کا باپ امریکہ بھی ڈوبے گا، آج مسلم اُمہ جاگ چکی ہے اور باضمیر حکمران اسرائیل و امریکہ کو ناپاک عزائم کو بھانپ چکے ہیں، جو ممالک ابھی بھی خواب غفلت میں ہیں جلد اُن کی بھی باری آئے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
افغانستان سے دراندازی کوشش ناکام،پاکستان سیکیورٹی فورسز کی کامیابی کاروائی ،30 دہشتگرد ہلاک
احمد منصور:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے ہونے والی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بناتے ہوئے 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دراندازی بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد تنظیم "فتنہ خوارج" کی جانب سے کی جا رہی تھی جس میں 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔
ساتھ ہی عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکے کیونکہ یہ خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
یہ آپریشن نہ صرف پاکستان کی سرحدی سلامتی کا ثبوت ہے بلکہ یہ واضح پیغام بھی ہے کہ کوئی بھی دشمن ملک پاکستان کی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دے سکتا۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار