شکاگو کے نائٹ کلب میں اندھادھند فائرنگ سے 4افراد ہلاک ،متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکاگو: شکاگو کے علاقے ریور نارتھ کے ایک نائٹ کلب پر معروف ریپر میلو بکز (Mello Buckzz) کے میوزک البم کی تقریب رونمائی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آرٹس ریسٹورنٹ اینڈ لاؤنج کے باہر رات 11 بجے پیش آیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت کلب بند ہو رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ باہر نکل رہے تھے۔ حملہ آور مبینہ طور پر سیاہ رنگ کی ایک گاڑی میں آئے تھے اور ایک حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ حملے میں دو خواتین اور دو مرد ہلاک ہوگئے جب کہ 11 لڑکیاں اور 3 لڑکے زخمی ہیں 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 22 سے 30 سال کے درمیان ہے۔
علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا اور عوام سے سیاہ رنگ کی مشکوک گاڑی پر نظر رکھنے اور کوئی اطلاع ملنے پر فوری رابطے کی اپیل کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، پرانا گولیمار میں فائرنگ سے 30 سالہ شخص جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار میوہ شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 30 سالہ نوجوان نصیب بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو جسم کے مختلف حصوں پر پانچ گولیاں ماری گئیں، جن میں سے سینے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول نشے کا عادی تھا اور علاقے میں محنت مزدوری کرکے روزی کماتا تھا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول غیر شادی شدہ اور پرانا گولیمار کا رہائشی تھا۔
مقتول کے ماموں اور دیگر اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نصیب محنت مزدور لڑکا تھا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، نہ ہی اس کا کسی سے جھگڑا تھا۔
نصیب محنت مزدور لڑکا تھا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، نہ ہی اس کا کسی سے جھگڑا تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔