اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی کیمپ پر حملہ، 82فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی کیمپ پر حملہ، 82فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
گزہ (سب نیوز)غزہ میں امدادی کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید 82 فلسطینی شہید ہوگئے۔حماس کے زیر انتظام وزارت صحت اور مقامی ہسپتالوں کے مطابق بدھ کے دن سے لے کر جمعرات کی صبح تک اسرائیلی حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 82 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں سے 38 افراد امدادی سامان حاصل کرنے کی کوشش کے دوران نشانہ بنے۔
رپورٹس کے مطابق حال ہی میں قائم کی گئی متنازعہ تنظیم غزہ ہیومینیٹیرین فنڈ سے منسلک مقامات پر حملوں میں بھی پانچ افراد شہید ہوگئے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں واقع انڈونیشی اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان سلطان اور ان کے اہلخانہ بھی ایک فضائی حملے میں شہید ہوئے۔دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی طرف سے تجویز کردہ جنگ بندی منصوبے کا جائزہ لے رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان نے کہا انسے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں، علیمہ خان عمران خان نے کہا انسے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں، علیمہ خان پی ٹی آئی کان لیگ میں جانیوالے 4ایم این ایز کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ آئیسکو کے محرم الحرام خصوصا یوم عاشورہ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد بارے کوئی تجویز کسی سطح پر زیر بحث نہیں،عرفان صدیقی معیشت میں شفافیت لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم چیئرمین جوائنٹ چیفس ساحر شمشاد سے جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بنوں، سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا
پولیس کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں نے رات گئے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بنوں میں چیک پوسٹ پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنادیا۔ پولیس کے مطابق ضلع بنوں کی ولی نور اور سردی خیل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں نے رات گئے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم پولیس نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔