ملتان، اتحاد اُمت فورم کے زیراہتمام مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی جمعہ کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ریلی کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اسرائیل جو امریکہ کا پالتو ہے اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے، رہبر کی کی گئی پیشین گوئی سچ ثابت ہونے کا وقت آگیا ہے، دنیا نے دیکھ لیا امریکہ اور اس کے حواری کو کس طرح ناکوں چنے چبوائے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اتحاد اُمت فورم کے زیراہتمام ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملتان پریس کلب سے نواں شہر چوک تک امریکہ و اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی جائے گی، ریلی میں تمام ملی جماعتوں کے علاوہ دیگر مسالک کے علمائے کرام، قائدین اور رہنما شرکت اور خطاب کریں گے، ریلی کے منتظمین کے مطابق اس میں خواتین اور فیمیلیز بھی شریک ہوں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ریلی کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اسرائیل جو امریکہ کا پالتو ہے اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے، رہبر کی کی گئی پیشین گوئی سچ ثابت ہونے کا وقت آگیا ہے، دنیا نے دیکھ لیا امریکہ اور اس کے حواری کو کس طرح ناکوں چنے چبوائے ہیں، اُنہوں نے ایرانی قوم، قیادت اور ریبر معظم کو یقین دلایا کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کیلیے ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے 30 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انصاف یوتھ وونگ شمالی پنجاب کی ہدایت پر انصاف یوتھ وونگ ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے صدر ملک تحلیل اور جنرل سیکرٹری انور عثمانی کی قیادت میں مری روڈ پر عمران خان رہا کرو ریلی نکالی۔
ریلی میں یوتھ وونگ شمالی پنجاب کے صدر راجہ ثاقب علی ، جنرل سیکرٹری شجاع عباسی اور ایڈوائزر حنیف عباسی کی شرکت نے شرکت کی۔
تحریک انصاف کی ریلی نکالنے پر 30 رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا کر مری روڈ روڈ بند کی، راجہ ثاقب ، حنیف عباسی ،ملک تحلیل نے ساتھیوں کے ہمراہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔
پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے بھی گرفتار کیا جائے گا۔