سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی کا یہودیوں کے مقدس مقام ’دیوار گریہ‘ کا دورہ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی کی یہودیوں کے مقدس مقام ’دیوار گریہ‘ کے دورے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جب کہ سوشل صارفین اس پر رد عمل دیتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو حکومت کی تبدیلی کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔
ایران اسرائیل تنازع کے دوران ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی کی سرگرمیاں اچانک سوشل میڈیا پر سامنے آنے لگی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں رضا پہلوی مقبوضہ بیت المقدس کے دورے پر نظر آئے جہاں وہ یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ پر بھی پہنچے۔
https://cdn.
بعد ازاں سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں رضا پہلوی نے دعویٰ کیا کہ ملک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا اور موجودہ نظام کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کنٹرول کھو دیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کا خاتمہ قریب ہے۔
ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے صاحبزادے رضا پہلوی نے کہا کہ ایرانی عوام کو اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کے بعد کے دور سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایک مکمل منصوبہ تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ خامنہ ای کے بعد ملک میں 100 دن کی عبوری حکومت قائم کی جائے گی، جس کے بعد قومی جمہوری حکومت کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عبوری دور کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ ملک کو استحکام کی راہ پر ڈالا جا سکے۔
سابق ولی عہد نے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ وہ ایسی حکومت کی حمایت نہ کریں جو عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے اور جس کا انجام قریب ہے۔
The Islamic Republic has come to its end and is collapsing. What has begun is irreversible. The future is bright, and together we will turn the page of history. Now is the time to stand up; the time to reclaim Iran. May I be with you soon. pic.twitter.com/qrbnDmf8SX
— Reza Pahlavi (@PahlaviReza) June 17, 2025
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رضا پہلوی ولی عہد کے بعد
پڑھیں:
سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل
کراچی کے تین تالور کے مقام پر ٹریفک سگنلز کے خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں ایک شہری نے اس موقع پر اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ سگنل خراب ہونے کے باوجود کیمروں کے فعال ہونے کے باعث وہ کس طرح اپنی گاڑی چلائیں۔
ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ وہ کافی دیر سے سگنل پر کھڑے ہیں، لیکن چونکہ صرف سرخ لائٹ جل رہی ہے اور سگنل کھل نہیں رہا، اس لیے وہ اس مقام پر پھنس گئے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ای چالان جاری ہو سکتا ہے، کیونکہ سامنے کیمرے لگے ہیں اور انہیں کمیروں سے ڈر لگتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ اور مزاحیہ ردعمل بھی دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ ’سگنل توڑنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں، اس وقت تک انتظار کریں جب تک کوئی اسے ٹھیک نہ کر دے، ورنہ ای چالان آپ تک پہنچ جائے گا‘۔
رمیز نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا کہ ’کمبل اور تکیہ لے کر سگنل لائٹ پر سو جائیں‘، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ ’دو چھوٹے تولیے لے کر نمبر پلیٹس ڈھانپیں اور اطمینان سے خراب سگنل کراس کریں‘۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے
واضح رہے کہ کراچی ٹریفک پولیس نے جدید کیمروں اور ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کے ذریعے ای چالان کا نظام متعارف کرایا ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کی جا سکے۔ سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے بعد مختلف شاہراہوں اور سگنلز پر گاڑیوں کی خلاف ورزیوں کو خودکار طریقے سے ریکارڈ کیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر الیکٹرانک چالان جاری کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ای چالان ریڈ سگنل کراچی ویڈیو وائرل