data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آسٹریلیا کی مشہور بگ بیش لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے، جس میں پاکستان کے بابر اعظم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، شاداب خان، حسن علی اور حسان خان مختلف فرنچائزز کا حصہ بن گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بیش لیگ (بی بی ایل)  کی فرنچائز برسبین ہیٹ نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ اسی زمرے میں میلبرن رینیگیڈز نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو منتخب کیا جب کہ میلبرن اسٹارز نے تیز رفتار بولنگ کے لیے حارث رؤف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب سڈنی تھنڈرز نے لیگ اسپنر شاداب خان کو گولڈ کیٹیگری میں اسکواڈ میں شامل کیا ہے جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلے ہی سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ کر چکے ہیں اور وہ بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔

مزید براں میلبرن رینیگیڈز نے آل راؤنڈر حسن خان اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے فاسٹ بولر حسن علی کو سلور کیٹیگری میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کی آٹھوں فرنچائزز نے مجموعی طور پر 74 رجسٹرڈ پاکستانی کھلاڑیوں میں سے صرف سات کو منتخب کیا، جن میں جارح مزاج اوپنر صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان جیسے نمایاں کھلاڑی بھی شامل تھے، تاہم انہیں ڈرافٹنگ میں نظرانداز کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیٹیگری میں

پڑھیں:

سیمنٹ کی فروخت میں جولائی 2025 کے دوران 30.13 فیصد اضافہ

کراچی:

جولائی 2025 کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 30.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مجموعی طور پر 3.997 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی جبکہ جولائی 2024 میں 3.071 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 کے دوران مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 2.988 ملین ٹن رہی، یہ حجم جولائی 2024 کے 2.524 ملین ٹن کے مقابلے میں 18.40 فیصد زیادہ ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2025کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں بھی زبردست 84.21 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو جولائی 2024 میں 0.547 ملین ٹن کی ایکسپورٹ سے بڑھ کر جولائی 2025 میں 1.008 ملین ٹن تک پہنچ گیا۔

جولائی 2025 میں شمالی علاقوں میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں نے 2.650 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت کی، جو جولائی 2024 کے 2.253 ملین ٹن کے مقابلے میں 17.61 فیصد زیادہ ہے، جنوبی علاقوں کی فیکٹریوں نے جولائی 2025 کے دوران 1.35 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو جولائی 2024 کے 0.818 ملین ٹن کے مقابلے میں 64.64 فیصد زیادہ ہے۔

شمالی علاقوں کی فیکٹریوں نے جولائی 2025 میں مقامی مارکیٹ میں 2.419 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو جولائی 2024 کے 2.154 ملین ٹن کے مقابلے میں 12.26 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے، جنوبی علاقوں کی فیکٹریوں نے جولائی 2025 کے دوران مقامی مارکیٹ میں 569,954 ٹن سیمنٹ فروخت کی جو جولائی 2024 کے 369,557 ٹن کے مقابلے میں 54.23 فیصد زیادہ ہے۔

شمالی علاقوں سے سیمنٹ کی برآمدات میں 133.96 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، جو جولائی 2024 میں 99,020 ٹن سے بڑھ کر جولائی 2025 میں 231,665 ٹن ہو گئیں، اسی طرح، جنوبی علاقوں سے برآمدات میں بھی 73.22 فیصد اضافہ ہوا، جو جولائی 2024 میں 448,242 ٹن سے بڑھ کر جولائی 2025 میں 776,459 ٹن ہوگئیں۔

ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں خراب موسمی حالات کے باوجود سیمنٹ انڈسٹری کے لیے نیا مالی سال مثبت انداز میں شروع ہوا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے مہینوں میں ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری کے ساتھ سیمنٹ انڈسٹری میں بھی مثبت رفتار دیکھی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چین روس مشترکہ مشق 2025 کے بحری مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا
  • نیلم ویلی میں معرکۂ حق اور جشنِ آزادی 2025 کی تقاریب کا شاندار آغاز
  • ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی
  • لیاری کے انڈر 15 بوائز نے ناروے کپ 2025 جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا
  • ایشیاء کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا گیا
  • سیمنٹ کی فروخت میں جولائی 2025 کے دوران 30.13 فیصد اضافہ
  • شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو چکی ہے تو پریشان نہ ہوں تجدید کا انتہائی آسان طریقہ جانیں
  • شناختی کارڈ کی تجدید کیسے کی جائے؟ آسان ترین طریقہ جانیے
  • شناختی کارڈ کی تجدید  کیلئے آسان ترین طریقہ جانیے
  • پہلا ٹی 20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا، صائم ایوب بہترین کھلاڑی قرار