کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے عوام پریشان ہیں، سید ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
سید ناصر حسین شاہ۔۔۔فائل فوٹو
صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے عوام پریشان ہیں۔
اپنے بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سولر پلیٹس پر عائد سیلز ٹیکس کے خلاف ہیں اور وفاق سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ سولر پلیٹس پر عائد سلیز ٹیکس واپس لیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں 450 کے قریب ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کر.
ان کا کہنا ہے کہ سندھ سب سے زیادہ ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے والا واحد صوبہ ہے، آئندہ مالی سال میں کراچی کے لیے میگا ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ووٹنگ گراف بلند ہو رہا ہے، 2029 کے الیکشن میں عوام ووٹ صرف پیپلز پارٹی کو ہی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ہر روز بڑی تعداد میں لوگ آکر بستے ہیں، کراچی پورے ملک کے لیے معاشی کنٹری بیوشن کرتا ہے جبکہ کراچی پر توجہ دینے کے بجائے لوگ مگرمچھ کے آنسو روتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2013 کے بعد وفاق نے کراچی کے لیے کوئی بڑی اسکیم نہیں رکھی، مصطفیٰ کمال نے تسلیم کیا کہ کراچی کے لیے سب سے زیادہ رقم آصف علی زرداری نے دی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک کی زیادتی سے لوگ بہت پریشان ہیں۔ حیسکو اور سیپکو کی جانب سے بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کہ کراچی کے لیے
پڑھیں:
ترجمان کے الیکٹرک کی سی ای او مونس علوی کے استعفیٰ کی تردید
ترجمان کے الیکٹرک نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے استعفیٰ کی تردید کر دی۔ترجمان کے الیکٹرک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سی ای او مونس علوی فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالتی فورم میں جانے کا حق رکھتے ہیں اور وہ اس حوالے سے جلد کوئی فیصلہ کر لیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز محتسب اعلیٰ سندھ نے خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا جبکہ ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔محتسب اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے، وہ ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں، سی ای او کے الیکٹرک نے شکایت کنندہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی، مونس علوی جرمانے ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مونس علوی جرمانہ ادا نہ کریں تو ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔