ڈونلڈ ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ظہرانہ، مینیو میں کیا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس کا مینیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
مینیو کے مطابق اسٹارٹر میں بکری کے پنیر کا گیٹو، ٹماٹر کی چٹنی، بٹر ملک بسکٹ کے کرمبلز اور تازہ سلاد کے پتے رکھے گئے۔ کھانے کے مین کورس میں بھیڑ کی ران، فرائی سیپولینی پیاز کے ساتھ سوس، کیرولائنا گولڈ چاول اور جمبالایا رکھا گیا تھا جس میں (مرغ، گوشت اور چاول کی آمیزش) کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ میٹھے میں نیکٹرین ٹارٹ اور آئس کریم تھی۔
مینیو کے آخر میں لکھا گیا تھا کہ تمام کھانا حلال ہے۔ یہ مینیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔
President Trump hosted lunch for field marshal Syed Asim Munir All Halal food served according to White House Lunch Menu pic.
— Mohsin Raza KHAN (@mohsinrz) June 18, 2025
حافظ رضوان اللہ نے لکھا کہ بریانی اور قورمہ نہیں تھا یہ کیسا کھانا ہوا۔
Biryani ni ha awr qourma bhi ? Ye kaisa khana howa????
— Hafiz Rizwan ullah (@Rizwanmarwat199) June 19, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ کیا فضول قسم کا مینیو تھا۔ کوئی مٹن قورمہ نہیں، کوئی چکن کڑاہی نہیں، کوئی بار بی کیو نہیں، ساتھ ہی انہون نے طنزاً لکھا غریب امریکن۔
کیا فضول قسم کا مینو تھا۔کوئ مٹن قورمہ نہیں ،کوئی چکن کڑاہی نہیں ،کوئی بار بی کیو نہیں ۔ہنہہ۔۔۔۔غریب امریکن
— @$hufT@. آشفتہ (@adnanzia1) June 18, 2025
عظمت افروز خان لکھتے ہیں کہ مینیو میں 12 کورس شامل ہونے چاہیے تھے۔
It is disrespectful , it must be a 12 course meal ????
— Azmat Afroz Khan (@AzmatAfroz) June 19, 2025
یاد رہے پاکستان آرمی چیف 14 جون سے امریکہ کے دورے پر ہیں اور امریکی صدر سے ان کی ملاقات پہلے سے ہی طے شدہ تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ 15 برس میں کسی پاکستانی فوجی سربراہ اور امریکی صدر کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات تھی۔ اس سے قبل 2001 میں جنرل پرویز مشرف نے بطور صدر اور فوجی سربراہ، اس وقت کے امریکی صدر جارج بش سے ملاقات کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ ظہرانہ عاصم منیرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ ظہرانہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
پاک چین دوستی منفرد، ہر آزمائش میں کامیاب اور دگرگوں عالمی حالت کے باوجود بدستور مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پاک چین دوستی باہمی اعتماد کی عمدہ مثال اور نامساعد عالمی حالات میں بھی غیر متزلزل ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، آرمی چیف سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور اس کی تزویراتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہے۔
جی ایچ کیو میں جمعے کے روز چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ منفرد، وقت کی آزمائشوں میں کامیاب اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود بدستور مضبوط ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ واضح کیا کہ بدلتے ہوئے اسٹریٹجک حالات کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی ناقابل شکست رہی ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آرمی اور پی ایل اے حقیقی معنوں میں حربی اور ہر لحاظ سے بھائیوں کی طرح ہیں اور ان کی پائیدار شراکت داری علاقائی استحکام کے فروغ اور مشترکہ تزویراتی مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد میں علاقائی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس: عسکری تعاون کی ضرورت بڑھ گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے اس پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقعے پر میجر جنرل وانگ ژونگ، دفاعی اتاشی، چینی سفارت خانے کے دیگر افسران اور پاکستان کی تینوں افواج کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔
چیف آف آرمی اسٹاف و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پیپلز لبریشن آرمی کو اس کی 98 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے چین کے دفاع، سلامتی اور تعمیرِ وطن میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں علاقائی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس: عسکری تعاون کی ضرورت بڑھ گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اس موقعے پر چینی سفیر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور پی ایل اے کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ثابت قدم کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ چین کی تزویراتی شراکت داری میں پختہ عزم اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین دوستی پیپلز لیبریشن آرمی فیلڈ مارشل عاصم منیر