خانیوال: پسند کی شادی کی خواہشمند بیٹی کو باپ نے لوہے کی راڈ مار کر قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
—علامتی تصویر
خانیوال کے علاقے جعفر آباد میں باپ نے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیا، زخمی بیٹی اسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بختور نامی شخص نے اپنی بیٹی کو پسند کی شادی کی خواہش پر والدہ کے سامنے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق باپ نے اپنی جوان بیٹی پر لوہے کی راڈ سے تشدد کیا تھا۔
خانیوال پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ محلے کے لڑکے سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے بیٹی پر شدید تشدد کا اعتراف کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پسند کی شادی بیٹی کو باپ نے
پڑھیں:
بنوں میں پولیس چوکی پردہشتگردوں کا حملہ،ایک اہلکار شہید،3 زخمی
بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگرد حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا ۔ ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
شہید اہلکارکی شناخت کانسٹیبل نیازکےنام سے ہوئی۔ زخمیوں میں اہلکار منیر، سوداد اور مفتی محمود شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
ڈی آئی جی بنوں کا کہنا ہے کہ پولیس دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈٹ کر کھڑی ہے، ہمارے جوان دشمن کے بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں، دہشتگرد اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
Post Views: 6