اسکردو ایئرپورٹ کا ایک دن میں 14 پروازیں آپریٹ کرنے کا نیا ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسکردو ایئرپورٹ نے ایک دن میں 14 پروازیں آپریٹ کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ملک کے شمالی علاقہ جات میں ٹورازم کو غیر معمولی فروغ حاصل ہو رہا ہے، بدھ کے روز اسکردو ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 16 پروازیں شیڈول تھیں، جس میں سے 14 مقامی پروازیں کامیابی سے آپریٹ کی گئیں۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کی 4 اور ایئر بلیو کی 3 پروازیں اسکردو پہنچیں جس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی پروازیں شامل تھیں۔
اتھارٹی نے بتایا کہ اسکردو سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے بھی 7 پروازیں روانہ ہوئیں، جس سے ملک کے 3 بڑے شہروں اور اسکردو کے درمیان فضائی آمدورفت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسکردو میں پروازوں کی تعداد میں یہ تیزی، علاقے میں سیاحت کے فروغ اور مقامی معیشت کے بہتر مستقبل کی نشاندہی کرتی ہے۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق فلائٹس میں اضافے سے ناصرف سیاحوں کو آسان رسائی حاصل ہو رہی ہے بلکہ اسکردو کو ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ بھی مل رہا ہے، جس سے مقامی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔