معروف اداکار علم حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی کرنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی۔

حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے ایک پوڈکاسٹ میں شوبز سے علیحدگی سے متعلق اپنے بیان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی شوبز کو مکمل طور پر خیرباد نہیں کہا بلکہ صرف ایک مختصر وقفہ لیا تھا۔

حمزہ نے کہا، "میں نے ایک ویڈیو میں واضح طور پر کہا تھا کہ میں شوبز چھوڑ نہیں رہا، صرف بریک لے رہا ہوں، لیکن اگلے ہی دن میڈیا میں خبریں آگئیں کہ میں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔”

https://www.

instagram.com/reel/DLCqpVlNW6D/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA==

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے طالب علم ہیں، وہ اسلامی اسکالر جاوید احمد غامدی کے نظریات سے متاثر ہیں اور اسلامی تعلیمات سیکھنے کے لیے امریکا بھی گئے تھے۔

حمزہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگ اکثر مکمل ویڈیوز دیکھنے کے بجائے مختصر کلپس پر رائے قائم کرلیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں دین اور شوبز کو ایک دوسرے کی ضد سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ 2019 میں یہ افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ حمزہ علی عباسی نے شوبز کیرئیر کو خیرباد کہہ دیا ہے تاہم کچھ عرصے بعد وہ دوبارہ پراجیکٹس کرتے نظر آئے تھے۔

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: حمزہ علی عباسی نے

پڑھیں:

انوشے عباسی نے طلاق خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی

پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی نے 6 سال بعد طلاق کی تصدیق کردی۔ اداکارہ انوشے عباسی نے 2014 میں پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم تسلیم عارف عباسی کے بیٹے اور اداکار اینان عارف عباسی سے شادی کی تھی تاہم اب اداکارہ کی جانب سے اینان عارف سے طلاق کی تصدیق کردی ہے۔ حال ہی میں انوشے عباسی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ’ میں گزشتہ 6 سالوں سے سنگل ہوں، 2019 میں، میں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی لیکن میں نے آج تک کبھی اپنی طلاق پر بات نہیں کی‘۔اداکارہ نے گزشتہ 6 برسوں سے طلاق کو خفیہ رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ’ جب میری طلاق ہوئی اس وقت  میری والدہ بہت بیمار تھیں،  میں نہیں چاہتی تھی کہ لوگ ان سے میری طلاق سے متعلق سوال  کریں اور میری والدہ کسی ذہنی اذیت کا شکا ر ہوں، طلاق کو خفیہ رکھ کر میں والدہ کو دیے جانے والے پریشر سے محفوظ رکھنے میں کامیاب رہی، اللہ کا شکر ہے میں اب خوش ہوں۔‘  اداکارہ نے مزید بتایا کہ’ میری والدہ 2022 میں انتقال کرگئی تھیں،  والدہ کے انتقال کے بعد فیملی نے ایک مشکل وقت گزارا ، میرے والد کا انتقال 2012 میں ہوا تھا  جس کے بعد ہم بہن بھائیوں نے مل کر ایک دوسرے کو سنبھالا‘۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ، ڈی ایس پی رفیق حمزہ سرکاری گاڑی سمیت لاپتہ
  • سلامتی کونسل نے ایران پرجوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اورروس کی قرارداد مسترد کردی، پاکستان کا اظہارافسوس
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج
  • اقوام متحدہ اجلاس؛ وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی خاتون سے متعلق دفتر خارجہ کی وضاحت
  • مستونگ پولیس کے ڈی ایس پی رفیق حمزہ حب سے مستونگ آتے ہوئے لاپتہ ہوگئے
  • خواجہ آصف نے ڈاکٹر شمع جونیجو کو پیچھے بٹھانے پر وضاحت جاری کردی
  • انوشے عباسی نے طلاق خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی
  • یوکرینی صدر نے جنگ بندی پر عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی
  • ایف بی آر نے ریٹرن فارم 2025 میں تبدیلی کی وضاحت جاری کردی
  • یوکرینی صدر نے جنگ کے خاتمے پر عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی