وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کیلئے نئی گاڑیاں کی خریداری مکمل
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
علی ساہی:پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے نئی جیمرز گاڑیوں کی خریداری مکمل کر لی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے 2 بی ایم ڈبلیو گاڑیاں جبکہ جیمرز سے لیس وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے 5 لینڈ کروزرز خریدی گئی ہیں۔دونوں بی ایم ڈبلیوگاڑیاں جرمنی سےامپورٹ کی گئی ہیں،بلٹ پروف گاڑیاں5لاکھ کےقریب یوروزمیں خریدی گئی ہیں.
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پولیس حکام کے مطابق بی ایم ڈبلیوگاڑیاں سی ٹی ڈی کےزیراستعمال رہیں گی ،گاڑیاں غیر ملکیوں کے لئے استعمال کی جائیں گی،5 لینڈکروزرزگاڑیاں جیمرزکیلئے اور وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے استعمال ہونگی،20کروڑسےزائدمالیت کی لینڈکروزرگاڑیاں سپیشل برانچ کےزیراستعمال ہونگی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تمام گاڑیوں کی خریداری مکمل کرکےمتعلقہ یونٹس کوفراہم کردی گئی ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آئی پیز کی گئی ہیں
پڑھیں:
ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس اور عملے کیلئے نئی ایس او پیز جاری
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نئی ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔
ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، ایس او پیز کے تحت فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملہ کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
اسلام آباد کے شہری بغیر کیپ ریسٹورنٹ عملہ کی نشاندہی لازمی کریں، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیم کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت کردی گئی۔
فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں،شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔