امریکہ میں کوئی لنچ فری نہیں ہوتا، قیمت دینا پڑتی ہے، نجم سیٹھی
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سینیئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہے کہ میں یاد دلا دوں کہ ہنری کسنجر نے کہا تھا کہ امریکہ کیساتھ دشمنی کرنا خطرناک بات ہے، لیکن دوستی کرنا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ ایوب خان جب 1960 میں گئے تھے، وہ فیلڈ مارشل تھے، ان کا کانگریس میں کھڑے ہو کر استقبال کیا گیا۔ انہوں نے کتاب لکھی تھی، ’’فرینڈز ناٹ ماسٹرز‘‘ اصل میں امریکہ دوست نہیں، وہ ماسٹر ہے، ہمارے صدور بھول جاتے ہیں کہ میں نے امریکی صدر سے ذاتی تعلق بنا لیا ہے، یہاں کوئی دوستی نہیں، یہاں امریکہ کا مفاد ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی نے سماء ٹی وی پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ میں کوئی لنچ فری نہیں ہوتا، پاکستان میں کچھ لوگ عاصم منیر کے ٹرمپ کیساتھ لنچ پر خوشیاں منا رہے ہیں، امریکہ نے ایوب، ضیاء، ایوب خان اور مشرف کو سپورٹ کیا تھا، اس کی قیمت ہوتی ہے۔ اس لنچ کی بھی قیمت ہو گی۔ ابھی سے ہی 2030 کی باتیں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ یہ لنچ بالکل فری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2030 کی باتیں شروع ہوگئیں ہیں کہ اس وقت پاکستان وہاں ہو گا، یہاں ہوگا، یہ باتیں ہو رہی ہیں۔ اسی قسم کا ایک ماحول بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں یاد دلا دوں کہ ہنری کسنجر نے کہا تھا کہ امریکہ کیساتھ دشمنی کرنا خطرناک بات ہے، لیکن دوستی کرنا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ ایوب خان جب 1960 میں گئے تھے، وہ فیلڈ مارشل تھے، ان کا کانگریس میں کھڑے ہو کر استقبال کیا گیا۔ انہوں نے کتاب لکھی تھی، ’’فرینڈز ناٹ ماسٹرز‘‘ اصل میں امریکہ دوست نہیں، وہ ماسٹر ہے، ہمارے صدور بھول جاتے ہیں کہ میں نے امریکی صدر سے ذاتی تعلق بنا لیا ہے، یہاں کوئی دوستی نہیں، یہاں امریکہ کا مفاد ہوتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہ میں نے کہا
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کا بچوں سے رابطہ ؛ علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دینے کا کہہ دیا
ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات بحال کردی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز بچوں سے ایک گھنٹہ فون پر بات بھی کرائی گئی،بانی پی ٹی آئی کی کتابیں اور اخبار بھی بحال کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے انہوں نے کبھی نہیں کہا انکے بچے احتجاجی تحریک کیلئے پاکستان آئینگے، انکے بچے اگر ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں۔ گزشتہ روز فون پر بات کرکے معلوم ہوا انکے بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہوا ہے ۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہئے،بانی مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے پر علیمہ خان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا۔
عمران خان نے کہا ہے علی امین گنڈا پور اگر صوبے میں امن و امان قائم نہیں کرسکتا تو اسے استعفی دے دینا چاہیئے علی امین گنڈا پور اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیئے۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا