چین کا ایک بار پھر اسرائیل ایران تنازع میں فوری جنگ بندی پر زور
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
چین کا ایک بار پھر اسرائیل ایران تنازع میں فوری جنگ بندی پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں تبصرہ کیا۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد، چین نے فعال سفارتی اقدامات اپنائے ہیں، ایران اور اسرائیل سمیت تمام فریقوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا، اور تناؤ کو جلد کم کرنے کے لیے کوشش کی، تاکہ خطے کو مزید انتشار سے بچایا جا سکے۔
صدر شی جن پھنگ نے صدر پوٹن کے ساتھ بات چیت میں موجودہ صورتحال کے بارے میں چار نکات پیش کیے، اور چینی موقف کی وضاحت کی۔ طاقت کا استعمال بین الاقوامی تنازعات کا صحیح حل نہیں ہے، اور خطے میں تناؤ میں اضافہ بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات کے خلاف ہے، فوری ضرورت مشترکہ طور پر مل کر جنگ بندی اور امن کا قیام ہے۔
چین علاقائی ممالک اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر مشرق وسطی میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات بین الاقوامی تقاضوں پر پورا اترے ہیں، چینی صدر ایران اسرائیل کشیدگی: 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر ہوگئے، اسرائیلی میڈیا سائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکرز کی دوڑ! لائیو شو چھوڑ کر بھاگ نکلے، ویڈیو وائرل کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم سے ہونیوالی فون کال لیک، تھائی وزیراعظم مشکل میں آگئیں ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ایران اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا امریکا میں ایران اور فلسطین کے حق میں مظاہرہ: اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
قطر کا اسرائیلی حملے پر آئی سی سی میں قانونی چارہ جوئی کا عندیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحہ: قطر کاکہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے دی ہیگ میں آئی سی سی کی صدر ٹوموکو آکانے اور ڈپٹی پراسیکیوٹر نظہت شمیم خان سے ملاقات کی، جس میں اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی جرم کے طور پر دیکھنے اور روم اسٹیچیوٹ کے تحت احتساب کے طریقہ کار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
الخلیفی نے اس موقع پر قطر کے بین الاقوامی قوانین پر پختہ یقین کو دہراتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اپنی خودمختاری کا دفاع تمام قانونی اور جائز ذرائع سے کرے گا۔
قطر نے زور دیا کہ اسرائیلی فضائی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو دوحہ میں ایک نجی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں حماس کے رہنما موجود تھے۔ اس حملے میں پانچ حماس رہنماؤں اور ایک قطری سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد قطر نے اسرائیل کے اقدام کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ردِعمل کا حق محفوظ رکھا اور معاملہ عالمی عدالتوں میں لے جانے کے لیے قانونی ٹیم تشکیل دی۔
اسرائیل کے اس حملے پر عرب دنیا سمیت عالمی سطح پر بھی شدید مذمت کی گئی اور اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں آئی سی سی نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآف گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے تھے۔