ماحولیاتی تبدیلیاں غیر معمولی سطح پر‘ 60 سائنسدانوں کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) موسمیات سے متعلق 60 سے زائد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اہم اشارے اپنی غیر معمولی سطح تک پہنچ چکے ہیں، جو پہلے کبھی مشاہدے میں نہیں آئے۔ان اشاروں میں کاربن سے پیدا ہونے والی آلودگی، سمندروں کی سطح میں اضافہ اور زمین کا گرم ہونا شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق 2024ء میں فوسل فیول جلانے اور جنگلات کی کٹائی سے پیدا ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور گزشتہ دہائی کے دوران ان کا سالانہ اوسط حجم 53.                
      
				
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل
اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ترتیب دیتے ہوئے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھا جائے۔ اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر نذر بڑیچ، سینئر نائب صدر حاجی سلیم ناصر، جنرل سیکرٹری حضرت علی کوثر و دیگر رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کوئٹہ میں اسکولوں کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کرے۔ 20 نومبر سے کوئٹہ میں سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں، جبکہ ہشتم بورڈ کا امتحانات بھی 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔ ایسے میں کوئٹہ کے تمام نجی و سرکاری اسکولز کے اساتذہ و دیگر عملہ امتحانات میں مصروف ہوں گے۔ لہٰذا الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔