اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ، قومی قیادت کا خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ، قومی قیادت کا خراجِ عقیدت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور جمہوریت کی علمبردار شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں محترمہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید بی بی نے آمریت کے خلاف استقامت سے مزاحمت کی اور ہمیشہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی فکر اور جدوجہد آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کو نڈر آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ عوام کی بےلوث رہنما تھیں جنہوں نے ہمیشہ کمزور طبقات، خواتین اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی۔ بلاول بھٹو نے عزم ظاہر کیا کہ ہم بینظیر بھٹو کے مشن کو ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔
سندھ اسمبلی میں بھی بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں ان کی سیاسی جدوجہد، قیادت اور لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو نے محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر ”ہیپی برتھ ڈے شہید محترمہ بینظیر بھٹو“ کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق تقریب میں صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین نے بھرپور شرکت کی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی خدمات، قیادت اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مقررین نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے استحکام اور عوام کے حقوق کے لیے جو جدوجہد کی، وہ ہماری سیاسی تاریخ کا روشن باب ہے۔ ان کی بہادری، بصیرت اور اصول پسندی آج بھی سیاسی رہنماؤں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’محترمہ صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ ایک نظریہ تھیں۔ انہوں نے اپنی جان دے کر ملک میں جمہوریت بحال کی اور ہر مظلوم کی آواز اور ہر کمزور کی امید بنیں۔‘
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات، سیمینارز اور ریفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں ان کی سیاسی جدوجہد، بہادری، جمہوریت سے وابستگی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
بینظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستانی خواتین کی قیادت کی صلاحیت کو منوایا اور آمریت کے خلاف ایک علامتی قوت بن کر ابھریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کے جوہری پروگرام کو دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے، اسرائیل کا دعویٰ ایران کے جوہری پروگرام کو دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے، اسرائیل کا دعویٰ پاکستان کا یو این سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ دیربالا اور کوہستان میں شدید بارش، سیلابی صورتحال سے تباہی، بچہ جاں بحق پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک ڈور رابطے پھر تعطل کا شکار سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کی پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی ہونے کا امکان اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں ڈکیتی کی سنگین واردات، مسلح افراد کا ریسٹورنٹ پر حملہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےچار بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کو قومی سلامتی کے لیے اہم کامیابی قرار دیا۔آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و استقلال کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔صدرِ مملکت نے وطن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تسلسل کو قومی سلامتی کیلئے ناگزیر قرار دیا۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی اور کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیرِ اعظم کی بھارتی پشت پناہی میں سرکردہ 4 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔