سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بجٹ تجاویز پر مبنی رپورٹ ایوان میں پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی خزانہ کے چئیرمین سلیم مانڈوی والا نے رپورٹ پیش کی، سینیٹ نے قائمہ کمیٹی خزانہ کی بجٹ سفارشات منظور کرلیں، بجٹ سفارشات کثرت رائے سے منظور کیں

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ شبلی فراز اور محسن عزیز کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہا ہوں،
یہ بجٹ ہم سب کا ہے، سب نے عوامی مفاد کے ایشوز پر بات کی اور تنقید بھی کی،
رات دو بجے تک کمیٹی سٹاف بیٹھا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ پی پی اور پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے بجٹ پر تنقید کی تجاویز دیں،
اسٹاف سے غلطی ہوئی ہوگی وہ مسودہ شئیر کرنا بھول گئے ہوں گے، تمام سفارشات وہی ہیں جو قائمہ کمیٹی میں پیش ہوئیں، تمام سینیٹرز کی تجاویز حتمی سفارشات میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال 12 اجلاس ہوئے اس بار 7 اجلاسوں میں سفارشات تیار کیں،
اپوزیشن کی طرف سے قائمہ کمیٹی کو بہت سپورٹ ملی، پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی، اس ترمیم سے حکومت کی قرضوں میں کمی ہوگی۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کیا، ہومیوپیتھی آئٹمز پر سیلز ٹیکس مسترد کیا، اسٹیشنریز پر ٹیکس مسترد کیا، اسٹیل سیکٹر پر ٹیرف کی مسترد کیا،
800 سی سی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ 800 سی سی گاڑیوں پر ٹیکس ساڑھے 12 فیصد رکھنے کی تجویز دی،
پرنٹ میڈیا آئی ٹی سروسز پر ٹیکس نہ بڑھانے کی تجویز دی، صوبائی ڈومین والی سروسز پر ٹیکس کی مخالفت کی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر نظرثانی کریں،تنخواہیں مزید بڑھائی جائے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کم از کم اجرت دو سفارشات 40 ہزار اور 50 کرنے کی تجاویز دیں، ایک لاکھ ماہانہ تک تنخواہ پر ٹیکس نہ لیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلیم مانڈوی والا نے قائمہ کمیٹی مسترد کیا نے کہا کہ پر ٹیکس

پڑھیں:

قصور، چچا بھتیجی بی آر بی نہر میں ڈوب کر جاں بحق

عینی شاہدین کےمطابق گنڈا سنگھ والا کے قریب بی آر بی نہر میں بھتیجی کو بچانے کے لئے چچا نے نہر میں چھلانگ لگائی تو خود بھی ڈوب گئے۔ مقامی شہریوں نے 22 سالہ عشا کی لاش نکال لی جبکہ 40 سالہ چچا تاحال لاپتہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں چچا بھتیجی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے قریب بی آر بی نہر میں بھتیجی کو بچانے کے لئے چچا نے نہر میں چھلانگ لگائی تو خود بھی ڈوب گئے۔ مقامی شہریوں نے 22 سالہ عشا کی لاش نکال لی جبکہ 40 سالہ چچا  تاحال لاپتہ ہے ،دوسری جانب اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ  کر عمران کی لاش کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مفت ای بائیکس، ای رکشوں پر سبسڈی کی منظوری
  • غیرملکی شپنگ کمپنی نے اسلام آباد میں اپنا پہلا رابطہ دفتر قائم کردیا
  • سندھ حکومت کی تعلیمی بورڈز کے اختیارات محدود کرنے کی تیاری؛ اسٹیئرنگ کمیٹی کا ڈھانچہ منظور
  • پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مفت ای بائیکس، ای رکشوں پر سبسڈی کی منظوری دے دی گئی
  • پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے، طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو پیغام
  • پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو پیغام
  • پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے: طلال چوہدری
  • حکومت کا ترسیلات زر پر سبسڈی دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ
  • قصور، چچا بھتیجی بی آر بی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
  • چیئرمین سینیٹ سے ایرانی صدر کی ملاقات