سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی بجٹ سفارشات منظور کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بجٹ تجاویز پر مبنی رپورٹ ایوان میں پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی خزانہ کے چئیرمین سلیم مانڈوی والا نے رپورٹ پیش کی، سینیٹ نے قائمہ کمیٹی خزانہ کی بجٹ سفارشات منظور کرلیں، بجٹ سفارشات کثرت رائے سے منظور کیں
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ شبلی فراز اور محسن عزیز کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہا ہوں،یہ بجٹ ہم سب کا ہے، سب نے عوامی مفاد کے ایشوز پر بات کی اور تنقید بھی کی،
رات دو بجے تک کمیٹی سٹاف بیٹھا رہا۔
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
انہوں نے کہا کہ ن لیگ پی پی اور پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے بجٹ پر تنقید کی تجاویز دیں،اسٹاف سے غلطی ہوئی ہوگی وہ مسودہ شئیر کرنا بھول گئے ہوں گے، تمام سفارشات وہی ہیں جو قائمہ کمیٹی میں پیش ہوئیں، تمام سینیٹرز کی تجاویز حتمی سفارشات میں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال 12 اجلاس ہوئے اس بار 7 اجلاسوں میں سفارشات تیار کیں،اپوزیشن کی طرف سے قائمہ کمیٹی کو بہت سپورٹ ملی، پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی، اس ترمیم سے حکومت کی قرضوں میں کمی ہوگی۔
کسان بورڈپاکستان کا"کسان بچاؤ،زراعت بچاؤ‘‘تحریک کا اعلان
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کیا، ہومیوپیتھی آئٹمز پر سیلز ٹیکس مسترد کیا، اسٹیشنریز پر ٹیکس مسترد کیا، اسٹیل سیکٹر پر ٹیرف کی مسترد کیا،800 سی سی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ 800 سی سی گاڑیوں پر ٹیکس ساڑھے 12 فیصد رکھنے کی تجویز دی،پرنٹ میڈیا آئی ٹی سروسز پر ٹیکس نہ بڑھانے کی تجویز دی، صوبائی ڈومین والی سروسز پر ٹیکس کی مخالفت کی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر نظرثانی کریں،تنخواہیں مزید بڑھائی جائے۔
میگا کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور کی رواں سال کی بڑی ریکوری
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کم از کم اجرت دو سفارشات 40 ہزار اور 50 کرنے کی تجاویز دیں، ایک لاکھ ماہانہ تک تنخواہ پر ٹیکس نہ لیا جائے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سلیم مانڈوی والا نے قائمہ کمیٹی مسترد کیا نے کہا کہ پر ٹیکس
پڑھیں:
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزارتِ داخلہ کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور
— فائل فوٹواقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت و دیکھ بھال کے لیے فنڈز، بارڈر کنٹرول اور داخلی سیکیورٹی کے لیے 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ اور دفاعی خدمات کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
اعلامیے میں بتایا ہے کہ پاسکو کے خاتمے اور ایس پی وی کے قیام کی سمری ای سی سی نے منظور کرلی اور اسپیشل پرپز وہیکل کے لیے 10 لاکھ روپے ابتدائی ادا شدہ سرمایہ مقرر کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاسکو کے مجوزہ اسٹرکچرڈ وائنڈ ڈاؤن کے لیے مجاز سرمایہ میں کمی، آف شور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن بلاکس کے لائسنس کی توسیع کی منظوری بھی دے دی جبکہ غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت بڑھانے کے لیے پٹرولیم ڈویژن کی سفارشات منظور بھی کر لی گئیں۔