لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1302ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں666افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔885معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں833ڈرائیوز،61کم عمر ڈرائیور، 578 مسافراور155پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ220ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت263متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 88حادثات میں103متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،ملتان 86حادثات میں106متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1566متاثرین میں1256مرد اور310خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں343افراد کی اوسط عمر18سال سے کم801افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ422زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1249موٹرسائیکلز،78آٹورکشے،149کاریں،22وین،14مسافر بسیں،35ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹریفک حادثات حادثات میں

پڑھیں:

چمن پاک افغان بارڈر پر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب خودکش دھماکہ ؛ 5افراد جاں بحق 2 زخمی

سٹی 52: چمن پاک افغان  بارڈرپر ٹیکسی  سٹینڈ میں دھماکہ  ہوا،  دھماکے میں زخمیوں اور ہلاکتوں کی اطلاع سامنے آرہی ہے 
چمن بارڈر کے قریب افغان کڈوال کے گاڑیوں کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق اور 2 زخمی ہوئے ۔
سیکورٹی فورس نے علاقے کو  گھیرے میں لے لیا اور دھماکے  کی دور دور تک آواز سنائی  دی گئی ۔
چمن پاک افغان بارڈر پر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے۔چمن پولیس کے مطابق چمن میں با رڈر پر پارکنگ ایریا میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دو افراد زخمی ہوئے 
چمن پولیس نے علاقے کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے زخمی  افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے،ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ ؛ ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتاری کے دوران زخمی ہو گیا
  • لاہور: بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم نازک حصے پر گولی لگنے سے زخمی
  • جلال پور پیر والا: ایم-5 موٹر وے کا دوسرا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، ٹریفک مکمل بند
  • پنجاب بھر میں 1610 ٹریفک حادثات میں 17 افراد جاں بحق ، 1853 زخمی
  • بلوچستان: بم دھماکوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • کراچی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • چمن، بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • چمن پاک افغان بارڈر پر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب خودکش دھماکہ ؛ 5افراد جاں بحق 2 زخمی
  • پیپلزپارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور عالمی برادری سے مدد لینے کا مطالبہ
  • سول ڈیفنس کےرضاکاروں کو تنخواہ کیساتھ بقایاجات بھی ادا