ترک صدر سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین پائیدار دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، دونوں راہنماؤں نے طویل المدتی برادرانہ تعاون کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات او آئی سی اجلاس کی سائڈ لائنز پر ہوئی ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کا نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین پائیدار دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، دونوں راہنماؤں نے طویل المدتی برادرانہ تعاون کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ راہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری خطے میں امن و استحکام کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

دونوں راہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور محصور فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صدر اردوان کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اسلامی تعاون تنظیم یوتھ فورم کی جانب سے ان کی قیادت کو سراہنے پر دیے گئے ایوارڈ پر مبارکباد پیش کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: راہنماؤں نے اسحاق ڈار

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بلوچستان میں منشیات کے خلاف ایک جامع اور فیصلہ کن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی براہ راست ہدایات پر شروع کیا گیا ہے۔

اس مہم کا بنیادی مقصد صوبے کو منشیات کے ناسور سے مکمل طور پر پاک کرنا اور اس کے معاشرتی و اقتصادی اثرات کا مستقل خاتمہ کرنا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس اور مقامی اداروں کے باہمی تعاون سے چلائی جانے والی اس مہم کے تحت پوست کی غیر قانونی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی اقدامات میں متعدد علاقوں میں پوست کی فصلوں کو کامیابی سے تلف کیا جا چکا ہے، جس سے حکومت کی سنجیدگی کا واضح ثبوت ملتا ہے۔

حکام کے مطابق یہ مہم محض نشانہ بازی تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں منشیات کی پیداوار اور ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بھی مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے قابل ذکر پہلو یہ ہے کہ مہم کے تحت مقامی آبادی کو متبادل روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے، تاکہ لوگوں کو دوبارہ منشیات کی کاشت کی طرف مائل ہونے سے روکا جا سکے۔

سیکورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ منشیات، جرائم اور دہشت گردی کے درمیان موجود گٹھ جوڑ کو توڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جو اس تمام غیر قانونی نیٹ ورک کو طاقت فراہم کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک مؤثر اور پائیدار حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، جس میں صوبائی حکومت کے تمام ادارے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس قومی جنگ میں حکومت، سیکورٹی اداروں اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مہم نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی، کیونکہ منشیات کا خاتمہ دراصل دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیویارک: اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، سیرتِ نبویؐ امن و رواداری کی بنیاد قرار
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
  • یورپ سلامتی کونسل کو ایران پر دباؤ ڈالنے کیلئے غلط استعمال نہ کرے، سید عباس عراقچی
  • پاکستان خواتین کے شانہ بشانہ ترقی کے عزم پر قائم ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب
  • پاکستان کا دولت مشترکہ وزرائے خارجہ اجلاس میں امن، ماحولیاتی تعاون، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل تعاون پر زور
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حکم پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن
  • واضع حکم دے رہا ہوں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم کرو‘ آئندہ کسی سے رابطہ نہ کیا جائے، عمران خان
  • ٹیرفس اور ویزا خدشات کے درمیان آج بھارتی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز