کاغان، گلیشیئر کا ایک ٹکڑا بیٹھنے سے تصاویر بنوانے والے باپ بیٹا سمیت 3 سیاح جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
ذرائع کے مطابق حادثے کے شکار سیاحوں کا تعلق لاہور کے علاقے مغل پورہ سے بتایا جارہا ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ طاہر، 13 سالہ ابو بکر اور 22 سالہ طیب شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کاغان میں گلیشیئر کا ایک حصہ بیٹھنے سے اس کے نیچے تصویر بنانے والے باپ بیٹے سمیت 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ وادی کاغان میں سوہنی آبشار ناران کے مقام پر گلیشیئر کا ایک حصہ بیٹھنے کی وجہ سے پیش آیا جہاں گلیشیئر کے نیچے تصویر بنانے والے باپ بیٹے سمیت 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے شکار سیاحوں کا تعلق لاہور کے علاقے مغل پورہ سے بتایا جارہا ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ طاہر، 13 سالہ ابو بکر اور 22 سالہ طیب شامل ہیں۔ افسوسناک حادثے پر صوبائی مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سیاحوں کو غیر مستحکم علاقوں میں جانے اور سیلفیاں لینے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات پر احتیاطی تدابیر کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ زاہد چن زیب نے سیاحتی مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔