شام : منشیات کا اسمگلر بشار الاسد کا کزن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں سیکورٹی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے روس فرار ہونے والے سابق صدر بشار الاسد کے کزن کو گرفتار کر لیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شامی سیکورٹی فورسز نے بشار الاسد کے کزن وسیم الاسد کو گرفتار کیا،جس پر 2023 ء میں بشار الاسد کی فوج کی حمایت کرنے اور ایمفیٹامین جیسی خطرناک منشیات کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں امریکا نے پابندی عائد کی تھی۔ دسمبر 2024 میں حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد بشارالاسد روس فرار ہوگئے تاہم ان کی اہل خانہ اور قریبی رشتے دار و ساتھی اب بھی روپوش ہیں۔ سیکورٹی فورسز کو سابق حکومت کے اْن حامیوں کی تلاش ہے جنہوں نے بنیادی طور پر سیکورٹی قوانین کی پامالی کی تھی۔ واضح رہے کہ جنوری میں 2فرانسیسی تحقیقاتی مجسٹریٹس نے شام کے معزول صدر بشار الاسد کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا، فرانس کے عدالتی حکام کی جانب سے کیا جانے والا یہ دوسرا اقدام ہے۔ معزول صدر بشار الاسد کو گزشتہ برس کے اواخر میں اپنے اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑ گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کا وارنٹ شامی شہری اور سابق فرانسیسی ٹیچرکے معاملے کی تحقیقات کے حصے کے طور پر جاری کیا گیا ہے، جو 7 جون 2017 ء کو شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے گھر پر بمباری کے نتیجے میں مارے گئے تھے۔فرانسیسی عدلیہ کا خیال ہے کہ حملے کے لیے بشار نے حکم دیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بشار الاسد
پڑھیں:
مشن نورکا نام اور پس منظر متنازع ہے، ڈاکٹر عارف علوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز) سابق صدر پاکستان وپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے مشن نور کے نام سے کی گئی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشن نورکا نام اور پس منظر متنازع ہے۔ میرا عقیدہ اور وابستگی ہمیشہ واضح رہی ہے، ہم عاشقان رسولؐ ہیں، ختم نبوت ہمارے ایمان کا جزوِ لازم ہے۔ ہفتے کو سابق صدر پاکستان نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 20 ستمبر کو 9 بجے اذان دینے والی پوسٹ اس لیے ڈیلیٹ کر دی ہے کہ اس مشن کا نام اور پس منظر متنازع ہے۔ ہم ہمیشہ مدنی ریاست اور اتباع سنت نبویؐ کے پیروکار رہے ہیں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے احتجاجی تحریک کے سلسلے میں جو سفارشات مرتب کی تھیں، ان میں ایک تجویز اذان دینے کی بھی شامل تھی اور اس حوالے سے مختلف ٹی وی پروگراموں میں بھی اس کا ذکر ہوا۔ کب تاریخ آتی ہے اس کا ہمیں انتظار رہے گا۔