اسحاق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تجارت بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قازقستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ مرات نورطالیو سے ملاقات ہوئی،فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور رابطہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق ملاقات استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے51ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی‘دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قازقستان کے مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا،فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور رابطہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا‘نائب وزیرِ اعظم نے اکتوبر میں پاکستان کے متوقع اعلیٰ سطح دورے کا خیرمقدم کیا‘اس دورے سے دو طرفہ شراکت داری کو مزید مضبوطی ملے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔