محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارش، آندھی اور ٹھنڈی ہوائیں ملک کے مختلف حصوں میں موسم کو خوشگوار بنائے رکھیں گی۔ ملک بھر میں پری مون سون سسٹم سرگرم ہے۔ اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں رات بھر جاری رہنے والی موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ حبس، گرمی اور لو کا زور ٹوٹ گیا، اور درجہ حرارت میں واضح کمی سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کے ستائے لوگوں کو راحت بخشی، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 24 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل کھل کر برسے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی مون سون بارش کب ہوگی، پہلا اسپیل کب تک چلے گا؟

دوسری جانب پنجاب اور سندھ میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

بلوچستان میں شدید گرمی اور گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پشاور، مردان، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اور راولپنڈی میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات

زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ بارشیں دھان کی فصل کی کاشت کے لیے مفید ہیں، مگر کسانوں کو چاہیے کہ فصل لگانے سے قبل موسم کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو سیاحتی مقامات کا رخ کرتے وقت احتیاط برتنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔اسی طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں بھی مطلع ابر آلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان
  • کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا اہم بیان
  • اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نیو چٹھہ بختاور سمیت متعدد علاقے زیر آب، ریسکیو آپریشن جاری
  • ملک بھر میں 8اگست تک مزید بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • کراچی میں اگلےتین روز کے لیے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • مزیدبارشوں کی پیشگوئی، ایک بار پھر گلاف پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری
  • ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5تا 10اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
  • پنجاب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ
  • آج سے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، کب تک جاری رہیں گی؟