جسے چارہ ڈال رہے ہیں، وہ کھائے گا بھی اور دو لتی بھی مارے گا، سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر نے اسرائیل کی ایران اور غزہ کیخلاف جارحیت کو صیہونی ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ “صیہونیت ایک شیطانی لشکر ہے اور اس کا ہر سہولت کار انسانیت، امن اور انصاف کا دشمن ہے۔” اسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں گھونپا گیا خنجر ہے جو امریکا کی سرپرستی میں بار بار گھونپا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور مغرب نے اپنی پالیسیاں نہ بدلیں تو مزاحمت کا دائرہ وسیع ہو گا، چاہے وقت لگے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کیلئے نامزد کرنے کی سفارش پر سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر لکھا: “جسے چارہ ڈال رہے ہیں، وہ کھائے گا بھی اور دولتی بھی مارے گا۔” انہوں نے اسرائیل کی ایران اور غزہ کیخلاف جارحیت کو صیہونی ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ “صیہونیت ایک شیطانی لشکر ہے اور اس کا ہر سہولت کار انسانیت، امن اور انصاف کا دشمن ہے۔” خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں گھونپا گیا خنجر ہے جو امریکا کی سرپرستی میں بار بار گھونپا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور مغرب نے اپنی پالیسیاں نہ بدلیں تو مزاحمت کا دائرہ وسیع ہو گا، چاہے وقت لگے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔
انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔