Daily Mumtaz:
2025-08-06@16:01:06 GMT

امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT

امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا

ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہوگیا۔ امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فردو، نطنز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ حملے کرکے طیارے ایران کی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔ تمام طیارے حملے کرکے بحفاظت وطن واپس آرہے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بمبار طیاروں کو اہداف پر حملے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی اور فوج ایسا نہیں کرسکتی تھی، اب امن کا وقت ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری میں امریکا کے بی ٹو بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تنصیبات پر ایران کی

پڑھیں:

امریکی ویزا ہولڈرز کے لیے نئی شرط لاگو

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کا سیاحتی و کاروباری ویزوں کے لیے 15ہزار ڈالر تک بانڈ کی شرط عائد کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد اُن غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو امریکی ویزا ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی قیام کرتے ہیں۔

امریکی ویزا بانڈ کا منصوبہ دو ہفتے میں نافذ العمل ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت ایک نیا پائلٹ پروگرام شروع کرنے جارہی ہے جس کے تحت کچھ ممالک کے سیاحتی اور کاروباری ویزہ درخواست گزاروں سے 15 ہزار ڈالر تک کی ضمانتی رقم (بانڈ) وصول کی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیاحتی اور کاروباری ویزوں پر نئی پالیسی کا آغاز 20اگست سے ہوگا، مذکورہ پائلٹ پروگرام ویزا مدت سے زیادہ قیام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی ون اور بی ٹو ویزا کیلئے مخصوص ممالک سے امریکا آئے ہوئے افراد کو بانڈ دینا ہوگا، جن ممالک میں ویزا اوور اسٹے کی شرح زیادہ ہے ان پر یہ پابندی لاگو ہوگی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایک سال میں 2 کروڑ ڈالرآمدنی متوقع ہے۔

خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال 2020میں بھی ٹرمپ حکومت نے افریقی ممالک پر مبنی ایسا ہی منصوبہ متعارف کرایا تھا اور 2023میں 5 لاکھ افراد پر امریکا میں ویزا سے زیادہ قیام کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی 2025 میں امریکی کانگریس نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت ہر نان امیگرنٹ ویزہ رکھنے والے کو 250 ڈالر ویزا انٹیگریٹی فیس ادا کرنا ہوگی۔ مذکورہ فیس یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی اور اگر مسافر ویزہ قوانین کی پابندی کرے تو یہ فیس واپس بھی کی جاسکتی ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی کو دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور یہ ایک حقیقت ہے: رانا ثنااللہ
  • سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید
  • ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 80 سال مکمل
  • روس نے ایٹمی میزائلوں کی تنصیب پر پابندی کے معاہدے کو خیرباد کہہ دیا
  • امریکی ویزا ہولڈرز کے لیے نئی شرط لاگو
  • امریکی ایٹمی آبدوزوں کی تعیناتی پر روس کی وارننگ: 'جوہری بیانات میں احتیاط کریں‘
  • امریکا، بھارت اور ٹیرف کی جنگ
  • یوکرین کا روس کے بڑے آئل ڈپو پر ڈرون حملہ، شدید آگ بھڑک اٹھی
  • جعفر ایکسپریس پر ایک اور حملہ، ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا
  • پاک امریکا تجارتی معاہدہ