سجل علی کو ڈرامے میں منگنی کا جوڑا پہننے پر تنقید کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ سجل علی کو ایک نئے ڈرامے میں اپنی منگنی کا جوڑا دوبارہ پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حال ہی میں جاری کیے گئے اس ڈرامے کے ٹیزر کے بعد نہ صرف سجل اور ہمائیوں سعید کے درمیان عمر کے فرق پر سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے، بلکہ سجل کے لباس نے بھی صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔
بعض صارفین نے اس عمل کو توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے مضحکہ خیز اور غیر ضروری حرکت کہا۔ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سجل اپنا کوئی کپڑا ضائع نہیں جانے دیتیں۔
دوسری جانب، کئی صارفین سجل کے دفاع میں سامنے آئے اور لباس کے انتخاب کو ان کا ذاتی حق قرار دیا۔ بعض نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی اداکارہ نے ذاتی زندگی کا لباس ڈرامے میں استعمال کیا ہو۔
واضح رہے کہ سجل علی نے احد رضا میر سے 2020 میں شادی کی تھی جو 2022 میں ختم ہوگئی تھی۔ سجل کے اس نئے ڈرامے میں احد کے والد آصف رضا میر بھی شامل ہیں، جس سے ماضی کی یادیں تازہ ہو گئیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اداکارہ در فشاں کا وزن زیادہ ہونے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
معروف اداکارہ در فشاں سلیم نے حال ہی میں اپنے وزن اور شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والے تجربات پر کھل کر بات کی ہے۔
در فشاں انڈسٹری میں اپنے منفرد انداز، جاندار اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔
وہ دلربا، بھڑاس، کھائی، جیسا آپ کی مرضی، عشق مرشد، پردیس اور کئی دیگر مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔
ایک پوڈ کاسٹ میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ انڈسٹری میں ایک ’’اوور ویٹ‘‘ (موٹی) اداکارہ کے طور پر کام کرنا ان کے لیے کیسا رہا۔
جس پر اداکارہ کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے موٹاپے کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار نہیں رہیں۔ اس لیے نہ تو یہ مشکل تجربہ تھا اور نہ ہی سب سے آسان، مگر وہ پہلے دن سے اس بات پر قائم تھیں کہ وہ خود کو بدلے بغیر کام کریں گی۔
در فشاں کا مزید کہنا تھا کہ فٹ ہونے کا مطلب دبلا پتلا ہونا نہیں ہے، بلکہ صحت مند ہونا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں تسلیم کرتی ہوں کہ میرا جسمانی سانچہ قدرتی طور پر چوڑا ہے اور میں ہمیشہ ایسی ہی رہیں گی۔
در فشاں نے مزید کہا کہ وزن کا بار بار کم یا زیادہ ہونا نہ ممکن ہے اور نہ ہی وہ اسے اپنا لائف اسٹائل بنا سکتی ہیں۔