برسلز(نیوز ڈیسک)یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ ایران کو کبھی بھی بم حاصل کرنے کے قابل نہیں ہونا چاہیے۔

اس طرح بیان میں انہوں نے بالواسطہ طور پر ایران پر امریکی حملے کی حمایت کی ہے۔

تاہم اس کے ساتھ ہی اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے عروج پر ہے، استحکام کو ترجیح دینا چاہیے اور بین الاقوامی قانون کا احترام ضروری ہے۔

یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے یہ بھی کہا ہے کہ اب ایران کے لیے قابلِ اعتماد سفارتی حل میں مشغول ہونے کا وقت ہے، اس بحران کو ختم کرنے کی واحد جگہ مذاکرات کی میز ہے۔
مزیدپڑھیں:کے پی: بارشوں، تیز آندھی، سیلاب سے 6 افراد جاں بحق

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

حکومت پنجاب کشمیریوں کے ساتھ ہے، وہ قوم کبھی نہیں جھکی: عظمیٰ بخاری

 ویب ڈیسک :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں، کشمیری وہ قوم ہے جو نہ کبھی ڈری اور نہ کبھی جھکی ہے۔

یومِ استحصالِ کشمیر پر تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ بھی اب کشمیر کی بات کر رہے ہیں، کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں کہ کشمیر کو حق ملنا چاہئے۔

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اور حکومت پنجاب کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں، کشمیری وہ قوم ہے جو نہ کبھی ڈری اور نہ کبھی جھکی ہے، برہان وانی کسی کو نہیں بھولا اور نہ کبھی بھولے گا، کشمیریوں کی دعائیں قبول ہونے کا وقت قریب ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت نے 7 مئی کو پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی ناکام کوشش کی، پاکستان نے بھارت کو چند گھنٹے میں شکست دی، آج بھارت سفارتی تنہائی کا شکار ہے، ایک پارٹی کی جانب سے آج پھر ایک فتنے کی کال دی گئی ہے، والدین خدارا اپنے بچوں کو کسی بھی شرپسندی اور فتنے کی سیاست سے دور رکھیں۔

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا

متعلقہ مضامین

  • دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے پر پاکستانی شہریت ختم نہیں ہوگی،بل پیش
  • میں اس "ڈاکو، ڈفر الائنس" کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا
  • نواز شریف کو قید ہونا چاہیے جنہوں نے گاڑیاں چوری کیں: عمر ایوب
  • حکومت پنجاب کشمیریوں کے ساتھ ہے، وہ قوم کبھی نہیں جھکی: عظمیٰ بخاری
  • کوچۂ سخن
  • اداکارہ در فشاں کا وزن زیادہ ہونے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
  • اسٹریٹ کرائم میں کمی ضرور آئی مگر اسے ختم ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ
  • مسابقتی کمیشن نے چینی کارٹل کیس کی سماعت شوگر ملز مالکان کی درخواست پر موٴخر کردی
  • پولیس شہدا کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے،کبھی فراموش نہیں کرینگے: مریم نواز
  • لیجنڈز لیگ، کیا اب پاکستانی ٹیم ایونٹ کا حصہ کبھی نہیں بنے گی؟ ٹیم مالک نے سب واضح کردیا