آئی جی جیل کا سینٹرل جیل کراچی کا دورہ، قیدیو سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
آئی جی جیل فدا حسین مستوئی نے سینٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق آئی جی جیل نے سیکیورٹی اقدامات اور قیدیوں کی حالت کا معائنہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کچن، اسکول آف فائن آرٹس اور موسیقی کی کلاسز کا بھی دورہ کیا۔
آئی جی جیل نے چائنیز لینگویج سینٹر اور کمپیوٹر لیب سمیت مختلف شعبے دیکھے۔
آئی جی جیل نے قیدیوں سے بھی ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات دیے۔
آئی جی نے سینٹرل جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔
انہوں نے جیل میں آنے والی گاڑیوں کی تلاشی کے لیے جدید سسٹم نصب کرنے اور جیل میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بنانے کے احکامات جاری کیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی جی جیل
پڑھیں:
بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، سید مصطفی کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ہم نے جس طرح متحد ہو کر حالیہ جنگ میں بھارت کو شکست دی، مستقبل میں بھی ہمیں اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے دل اور جذبات ہمارے کشمیریوں بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، بھارت نے ظالم ہے اور اپنے ظلم کو جاری رکھنے کیلئے بھارت نے پاکستان میں کئی محاذ کھولے تاکہ مسئلہ کشمیر پس پشت چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت اور بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں، بھارت نے کراچی میں بھی محاذ کھول رکھا تھا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے کراچی میں فنڈنگ کی تھی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمیر کی جنگ کراچی میں لڑی ہے، پاکستان میں اب دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، کراچی میں امن ہے، حالیہ جنگ میں فتح پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہوں، افواج پاکستان، حکومت، تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم جس نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا اس پر مبارکباد دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ اس اتحاد کو قائم و دائم رکھے، یہ ہمارے سیکھنے کا بہترین موقع ہے، بھارت پاکستان میں پراکسیز کی حمایت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں کوئی بھی واقعہ ہو تو الزام براہ راست پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے، ہمیں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا ہو گا، ہمیں اپنے نوجوانوں کو آگاہ کرنا ہو گا کہ بھارت ہمارا دشمن ہے، بھارت کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی دیوار بن گئی، بھارت کو شکست فاش ہوئی اور اب اسے اندرونی اور عالمی سطح پر مسلسل ناکامی کا سامنا ہے، ہمیں اپنے اندرونی اختلافات کو چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہئے۔