ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امیر سعید ایروانی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
یو این او سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا، اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں، ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی کا کہنا ہے کہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا، اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں، مثبت استعمال کیا جائے: حافظ نعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ناروے انڈر 15 فٹ بال کپ میں شاندار کامیابی پر پاکستانی کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کی صلاحیت و استعداد کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مثبت سمت میں استعمال کیا جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ناروے میں ہونے والے فٹ بال مقابلے، جس میں 30 ممالک کی 2ہزار سے زائد ٹیمیں شریک تھیں، وہاں کراچی کے علاقے لیاری اور ملیر کے نوجوانوں نے انڈر 15 کیٹگری میں ٹائٹل جیت کر یہ ثابت کیا کہ ملک میں صلاحیت کی کمی نہیں، کمی ہے تو اس استعداد کی عدم سرپرستی کی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کو ناروے کپ 2025 میں کامیابی پر مبارکباد بھی دیتا ہوں اور الخدمت یورپ کا بھی شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے ان بچوں کی سرپرستی کی۔