data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت کا بنو قابل پروگر ام ملک بھر میں پھیل چکا ہے ،یہ امید سے یقین تک کا سفر ہے ،یہ پروگرام اب ملک کے نوجوانوں کی امید کا مرکز بن چکا ہے ۔کراچی میں الخدمت بنو قابل سے 50ہزار طلبہ وطالبات فری آئی ٹی کورسز کرچکے ہیں،اس تقریب میں بنو قابل 3.

0 کے مزید 5ہزار بچوں نے گریجویشن مکمل کی اور انہیں اسنادی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشن ایکسپو 2025 میں دو روزہ االخدمت بنو قابل کی گریجویشن تقریبات کی اختتامی تقریب میں طلبہ اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کاملانی ،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی کراچی زاہد عسکری ،کامیڈین ایاز خان موجود تھے ۔ نامور صحافی محمود شام ،مختلف کارپوریٹ اداروں کے ذمہ داران ،سرکاری ادارون کے افسران نے بھی بنو قابل کی گریجویشن تقریب کا دورہ کیا ، طلبہ سے ملاقات کی اور الخدمت کی کاوشوں کو سراہا ۔منعم ظفرخان نے ایجوکیشن ایکسپو 2025 میں مختلف یونیورسٹیز کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا اور اسٹالز پرموجود مختلف یونیورسٹیز کے ذمہ دارن سے ملاقات کی ۔ وہ بنوقابل سے کامیاب طلبہ کے اسٹالز پر بھی گئے جہاں طلبہ نے نمایاں پراجیکٹ ڈسپلے کیے تھے ،طلبہ وطالبات نے منعم ظفرخان اور دیگرمہمانوں کو اپنے پروجیکٹس سے متعلق بریف کیا جس پر انہوں نے طلبہ وطالبات کی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔وہ الخدمت بنو قابل کے اسٹال پر بھی گئے وہاں طلبہ سے ملاقات کی ۔منعم ظفر خان نے الخدمت بنو قابل کی پوری ٹیم کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر اور طلبہ کو گریجویشن کرنے پر مبارک باد دی ۔منعم ظفرخان نے کہا کہ الخدمت نوجوانوں کو 28آئی ٹی کورسز بالکل مفت کروارہی ہے اوراس کیلئے شہر بھر میں 55آئی ٹریننگ سینٹرز قائم کیے ہو ئے ہیں ،جہاں صبح 9 تارات 10بجے تک کلاسز جاری رہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بنو قابل پروگرام حافظ نعیم الرحمن کا ویژن ہے، کراچی کے پڑھے لکھے نوجوان روزگار نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی کا شکار تھے ،انہیں مایوسی سے نکالنے کیلئے الخدمت کے تحت اس پروگرام کا آغاز کیا گیا، پڑھے لکھے نوجوان آئی ٹی کورسز کرکے اپنا شاندار مستقبل بنا سکتے ہیں ۔الخدمت کے تحت ہزاروں بچے کورسز کرنے کے بعد ملازمتیںیا پھر فری لانسنگ کر رہے ہیں ،یہ نوجوان ملک کے مستقبل کی امید ہیں ۔الخدمت ان نوجوانوں کی امید بنی ہے ۔ نوجوان امید سے یقین کا سفر مکمل کر رہے ہیں ۔الخدمت بنو قابل پروگرام نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے ہے ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے نوجوانوں سے کہا کہ مایوسی سے نکل آئیں ،بنو قابل ان کیلئے روشنی کی کرن ہے ،وہ یہ آئی ٹی کورسز کر کے اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکتے ہیں ۔الخدمت نے بنوقابل پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے انکبیوشن سینٹر قائم کیے ہیں جہاں نوجوانوں کو ورک اسپیس فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اپنے کام کے ذریعے نکھار سکیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت نوجوانوں کو کورسز کروانے کے بعد ان کی ملازمتوں کیلئے بھی جدوجہد کرتی ہے اس کیلئے قابل ڈاٹ جابز qabil.jobs))پورٹل بنایا گیا ہے جہا ں ملک کے آئی ٹی کے مختلف ادارے رجسٹرڈ ہیں اور وہاں بنو قابل کے تمام بچوں کا ڈیٹا موجود ہے ،یہ ادارے درکار اسکلز اور ضرورت کے مطابق ان نوجوانوں کو ملازمتیں آفر کر رہے ہیں ۔منعم ظفر خان نے کہا کہ نوجوان آگے آئیں یہ کورسز کریں اور اپنے ملک کی ترقی اور خاندان کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کاملانی نے کہا کہ الخدمت بنو قابل نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں آگے لے جانے کی جستجو کر رہی ہے ،4.0کورسز کے ساتھ ساتھ 4.0کا سمر سیشن بھی شروع کردیا گیا ہے جس کی کلاسز پیرسے شروع ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یہ پروگرام شروع کردیا گیا ہے ،جہاں نوجوان اس پروگرام میں دلچسپی لے رہے ہیں ،ان شااللہ نوجوان آئی ٹی کے میدان میں آگے بڑھ کر ملک کو آئی ٹی کے شعبے میں ترقی دیں گے ۔

 

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بنو قابل پروگرام الخدمت بنو قابل ا ئی ٹی کورسز نوجوانوں کو کہ الخدمت ا ئی ٹی کے نے کہا کہ انہوں نے کورسز کر نوجوان ا رہے ہیں گیا ہے

پڑھیں:

طلباء کے لیے خوشخبری، گوگل 1 ارب ڈالر کی تربیت مفت دے گا

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جامعات میں تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق تحقیق کے لیے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

گوگل اور اس کی مرکزی کمپنی الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس اقدام میں ’AI for Education Accelerator‘ کے ذریعے ہر امریکی کالج طالبعلم کے لیے مصنوعی ذہانت اور کیریئر ٹریننگ مفت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ  100 سے زائد کالجز اور جامعات اس پروگرام کا حصہ بن چکی ہیں، یہ فنڈنگ آئندہ تین برسوں میں فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد ملک بھر کی جامعات میں طلبہ کے لیے AI سے متعلق شعور، تحقیقاتی وظائف، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے وسائل کو فروغ دینا ہے۔

سندر پچائی کے مطابق ہم 'گوگل اے آئی فار ایجوکیشن ایکسیلیریٹر' کے تحت ہر امریکی کالج طالبعلم کو مفت AI ٹریننگ اور گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کریں گے۔

یونیورسٹی آف مشی گن، اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ورجینیا سمیت ٹیکساس، نارتھ کیرولائنا اور پنسلوانیا کی متعدد سرکاری یونیورسٹیاں پہلے ہی اس پروگرام کا حصہ بن چکی ہیں۔

اس ایک ارب ڈالر کی مجموعی رقم میں گوگل کے جدید AI ٹولز، جیسے جیمینی چیٹ بوٹ، کی قیمت بھی شامل ہے، جو طلبہ کو بغیر کسی اضافی لاگت کے فراہم کیے جائیں گے۔

سندر پچائی نے بتایا کہ یہ اقدام گوگل کی جانب سے حالیہ عالمی منصوبے "Gemini for Education" کا تسلسل ہے جس کے تحت طلبہ اور اساتذہ کو بغیر کسی اضافی لاگت کے AI سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ کی 100 بڑی جامعات میں سے 80 فیصد سے زائد پہلے ہی گوگل ورک اسپیس فار ایجوکیشن استعمال کر رہی ہیں، جو تعلیمی اداروں کے لیے مخصوص بہترین AI ٹولز تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مصنوعی ذہانت کی پالیسی کے آغاز سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری کی امید ہے، بلال اظہر کیانی
  • نوجوانوں کو معاشی ترقی میں کردار کے مواقع دے رہے ہیں، شہباز شریف
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے صدر اسماعیلی کونسل ، سی ای او سرینا ہوٹلز ، سی ای او آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی مدد کی یقین دہانی
  • پی ٹی آئی کو رویے کا جائزہ لینا ہوگا، ڈائیلاگ پر یقین نہیں: نیئر بخاری
  • طلباء کے لیے خوشخبری، گوگل 1 ارب ڈالر کی تربیت مفت دے گا
  • نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں، مثبت استعمال کیا جائے: حافظ نعیم 
  • عمان میں روزگارکا بڑاموقع، وزارت محنت کا نئی ملازمتوں کا اعلان
  • نوجوانوں میں کیفین پاؤچ کا بڑھتا جنون: کتنی مقدار خطرناک ثابت ہوسکتی ہے؟
  • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ہی اب کشمیریوں کی آخری امید ہیں، مشعال ملک
  • دل کی نئی امید