چیٹ جی پی ٹی دماغ کیلئے نقصان دہ، ماہرین نے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: ماہرین نے ایک تحقیق کے ذریعے خبردارکیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی دماغ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی حالیہ تحقیق کے مطابق اگر انسان زیادہ تر علمی کاموں میں چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرے تو دماغی سرگرمی اور یادداشت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے گروپ میں یادداشت، سوچ اور تخلیقی صلاحیت والے حصوں میں سرگرمی کم دیکھی گئی جبکہ جو افراد بغیر اے آئی کے کام کرتے تھے ان میں نیورل مشغولیت زیادہ اور ادراکی کارکردگی بہتر رہی۔
وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
تحقیق کے مطابق بہت زیادہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے سے تخلیقی سوچ اور یادداشت میں کمی آ سکتی ہے خاص طور پر مطالعے یا لکھائی جیسے کاموں میں،انسانوں کیلئے اس میں یہ سبق ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو اپنی مجموعی ذہانت اور تخلیقی سوچ کی جگہ استعمال نہ کریں،یہ محض ایک ذہنی سپورٹ ٹول ہے، مکمل متبادل نہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی
پڑھیں:
کراچی میں ہلکی بارش اور پھوار، ابر آلود موسم برقرار، 25 ستمبر تک ہلکی بارش کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی اور ہلکی پھوار نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ شہریوں نے ٹھنڈی ہوا اور بادلوں کے ڈیرے کا بھرپور لطف اٹھایا۔
رپورٹ کے مطابق اولڈ سٹی ایریا، صدر، کلفٹن اور پی ای سی ایچ ایس سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جس سے فضا میں خوشگواریت اور تازگی پھیل گئی۔
صدر، ایم اے جناح روڈ اور کیماڑی کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا جبکہ کچھ مقامات پر مکمل بادل چھائے رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی نچلی سطح پر موجود بادلوں کے سبب شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 25 ستمبر تک کراچی کا موسم زیادہ تر ابر آلود رہے گا، جبکہ ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام پر درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا اور گرمی کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر اندرونی اضلاع میں آج اور منگل کو موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی پٹی کے شہروں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم کی موجودہ صورتِ حال شہریوں کے لیے خوش آئند ہے، کیونکہ ستمبر کے آخری ہفتے میں اکثر اوقات گرمی کا زور بڑھ جاتا ہے۔
بارش اور بوندا باندی کے باعث شہریوں کو ٹھنڈی ہواؤں کا بھی مزہ ملا، تاہم بڑھتی ہوئی نمی کے سبب بعض مقامات پر حبس کی کیفیت بھی دیکھنے میں آئی۔ محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔