ولادیمیر پیوٹن نے ایران پر امریکی حملے کو بے بنیاد قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو غیرقانونی، بے بنیاد اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے امریکہ کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی ہنگامی دورے پر ماسکو پہنچے، جہاں اُنہوں نے صدر پیوٹن سے تفصیلی ملاقات کی اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا خصوصی پیغام اُن تک پہنچایا۔ اس خط میں روس سے مؤثر کردار ادا کرنے اور ڈو مور کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ خطے میں مزید تباہی کو روکا جا سکے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران پر حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اس صورتحال پر اپنا مؤقف پہلے ہی وزارتِ خارجہ کے ذریعے واضح طور پر پیش کر چکا ہے۔
ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے حالیہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے کو کھلی جنگ کی طرف دھکیلنے کی سازش بھی ہیں،
انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ایک اہم موقع ہے جس کے ذریعے ہم موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کر سکتے ہیں، ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت موجودہ کشیدہ صورتحال سے نکلنے میں معاون ثابت ہوگی۔
صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ تہران کے خلاف کی جانے والی جارحیت کسی بھی بین الاقوامی ضابطے یا جواز کے دائرے میں نہیں آتی۔
بات چیت کے اختتام پر صدر پیوٹن نے ایرانی صدر اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی دیا۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھی ایک خط ارسال کیا ہے جس میں عالمی ادارے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے حملوں کی فوری اور دوٹوک مذمت کرے۔ عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر اقوامِ متحدہ نے خاموشی اختیار کی تو اس کی ساکھ مزید متاثر ہوگی اور بحران گہرا ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ولادیمیر پیوٹن پیوٹن نے ایران
پڑھیں:
اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-4
اسلام آباد (آن لائن) اکتوبر 2025ء میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔ شہری علاقوں میں مہنگائی 1.54 فیصد، دیہی علاقوں میں 2.26 فیصد بڑھی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 58.64 فیصد، پیاز میں 18.71 فیصد اور سبزیوں میں 12.22 فیصد اضافہ ہوا۔ شہری علاقوں میں بجلی کے نرخ 8.78 فیصد اور کرایہ 1.46 فیصد بڑھ گیا۔ دیہی علاقوں میں ٹماٹر 47.87 فیصد، آٹا 8.27 فیصد اور انڈے 5.83 فیصد مہنگے ہوئے۔سالانہ بنیاد پر اکتوبر 2025 میں مہنگائی 6.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں سالانہ مہنگائی کی شرح 6.00 فیصد، دیہی علاقوں میں 6.59 فیصد رہی، جولائی تا اکتوبر 2025-26 کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 4.73 فیصد رہی۔