ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم عمر حیات کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔
پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔ ملزم عمر حیات کے وکلا کی جانب سے عدالت میں والدین سے ملاقات نہ کروانے کا شکوہ کیا گیا۔
وکیل صفائی نے کہا کہ کیس کی میڈیا پر ہائپ بنی ہوئی ہے، والدین سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ عدالت نے کہا کہ اب ملزم جوڈیشل ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم عمر حیات نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو اسلام آباد میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزم کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزم عمر حیات
پڑھیں:
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: اسد قیصر ودیگر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، شبلی فراز اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں گرفتار ملزم شاہد ندیم کی ضمانت منظور
مزید :