Express News:
2025-11-06@20:50:05 GMT

لیڈز ٹیسٹ: بھارت کو انگلینڈ پر 150 رنز کی برتری

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

لیڈز: انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی اپنی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ 

میچ کے چوتھے روز بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنالیے ہیں، بھارت کو انگلینڈ پر 150 رنز کی برتری حاصل ہے۔

لیڈز میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پہل اننگز میں بھارتی ٹیم 471 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ 

بھارت کی طرف سے پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں۔ شبمن گل 147، رشبھ پنت 134 اور یشسوی جیسوال 101 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ 

انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 465 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اولی پوپ 106 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ہیری بروک 99 رنز بناکر آؤٹ ہونے پر سنچری سے محروم رہ گئے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ ملتوی کر دیا

بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) ملتوی کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان کی ٹیسٹنگ باڈی اور ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 9 نومبر 2025 کو ہونے والے لا ایڈمیشن ٹیسٹ کو موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔ ایل اے ٹی کو صوبائی حکومت بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں 15 دن کی مدت کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔ ایل اے ٹی کے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نئی ٹیسٹ کی تاریخ کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے کے لیے ایچ ای سی اور ای ٹی سی کی ویب سائائٹس www.hec.gov.pk اور www.etc.hec.gov.pk باقاعدگی سے وزٹ کرتے رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 270 رنز کا ہدف
  • ویسٹ انڈیز کو آخری 5 اوورز میں ریکارڈ رنز بنانے کے باجود شکست
  • بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ ملتوی کر دیا
  • ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔
  • نوجوان اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز مائیکل وان کو بھا گیا، انگلینڈ کی شہریت دینے کے خواہشمند
  • افغانستان میں پختون برتری کا خاتمہ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا؟
  • تعریفیں اور معاہدے
  • نیویارک میں میئر کے الیکشن کے لیے پولنگ جاری، ظہران ممدانی کو برتری حاصل
  • ویمنز ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
  • انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قید تقریباً 40 ہزار قیدیوں کی رہائی کا انکشاف