نو مئی، بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
نو مئی، بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی جلا وگھیراو کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواستوں پرسماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدرنے بتایا سیاسی بنیادوں پرمقدمات بنائے گئے درخواست گزار تو نیب کی حراست میں تھے جب انہیں سپریم کورٹ پیش کیا گیا توانہیں باہر کے حالات کا علم نہیں تھا۔
انہوں نے جلاو گھیراو کی مذمت کی، عدالت ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرے۔پراسکیوشن نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور مسترد کرنے کی استدعا کی،بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاوس اورعسکری ٹاور جلاوگھیراو سمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائرکررکھی ہیں،دوران سماعت محمود الرشید کے وکیل نے ان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کردی۔عدالت نے اعجازچوہدری کی ضمانت کی درخواستیں الگ کردیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحکمہ موسمیات کی 25جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کی 25جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی ایرانی حملوں کا خوف، قطر میں امریکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دیدی تہران پر جارحیت بے بنیاد، روس ایرانی عوام کی مدد کیلئے تیار ہے، صدر پیوٹن قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، ایران اسرائیل تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیرِ غور چین، بنگلہ دیش، پاکستان کے نائب وزرائے خارجہ اجلاس کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں، چینی وزارت خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مقدمات میں ضمانت کی ضمانت کی درخواستوں بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔