انگلینڈ سے جاری لیڈز ٹیسٹ میں تیسرے دن گیند کی تبدیلی پر تنازع ہوگیا، بھارتی نائب کپتان ریشابھ پنت نے امپائر سے گیند تبدیل نہ کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

پنت نے امپائر کی جانب گیند پھینکی اور اس حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جسپریت بمرا اور بعد ازاں شبمن گل نے بھی گیند کی حالت پر اعتراض کیا لیکن امپائر پال رائفل نے گیند تبدیل کرنے سے انکار کر دیا حالانکہ گیند گیج میں سے گزر چکی تھی۔

@fahadedits67 Rishabh Pant Fight with Umpire ????????????#trending #fyppppppppppppppppppppppp #viral #illu #fyp #trend ♬ original sound – $heikh????????


اس وقت انگلش بیٹر ہیری بروک جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے۔

دوسری جانب کمنٹری کرنے والے روی شاستری نے اس موقع پر کہا کہ بار بار امپائر سے بحث نقصان دہ ہو سکتی ہے، اس پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا خطرہ بھی ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

راولپنڈی میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کی ویڈیو سامنے آگئی

راولپنڈی:

تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں خاتون کو چند افراد کو پیسے لیکر ٹوکن فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے اور سرعام منشیات فروشی پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر پولیس نے خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

ویڈیو میں ایک شہری کو صورتحال دیکھ کر کہتے سنا جا سکتا ہے تم لوگ منشیات فروخت کر رہے ہو، ٹھہرو ذرا۔

پولیس نے فوزیہ صفدر نامی خاتون کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ خاتون ملزمہ کے قبضے سے موبائل فون سمیت 300 کی نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔

سی پی اور خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی و مکروہ دھندے سے جڑے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پر اسرار بالوں والی غار دریافت،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
  • راولپنڈی میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کی ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹیسٹ چیمپیئن شپ؛ ریشابھ پنت نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
  • ایران میں مذہب تبدیل کرکے موساد کیلئے جاسوسی کرنے والی خاتون ایجنٹ کہاں ہے؟
  • دفتر خارجہ نے سندھ طاس معاہدے پر بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کردیا
  • اپنے میزائل ٹیسٹ کرنے کیلئے ہمسائے(ایران) کو دیدیں، سعد رضوی
  • فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ ہاکی پلئیرز رو پڑے، ویڈیو وائرل
  • انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ، بھارتی بلے بازوں نے کون سے نئے ریکارڈز اپنے نام کرلیے؟
  • نعمان اعجاز کا یوٹیوبر معاذ صفدر کی وائرل ویڈیو پر تنقیدی تبصرہ، کیا کہا؟