تنخواہ دار طبقے کیلئے مزید ریلیف، 75سال سے زائد عمر کے پنشنرز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
تنخواہ دار طبقے کیلئے مزید ریلیف، 75سال سے زائد عمر کے پنشنرز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 15سال سے زائد رہائش کے لیے زیر استعمال گھروں پر ودہولڈنگ زیرو ٹیکس ہوگا جب کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے مزید ریلیف کا اعلان کیا اور 75 سال سے زائد عمر کے پنشنرز ٹیکس سے مستثنی قرار دیا ۔
اسپیکر قومی اسپیکر ایاز صادق نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بجٹ پر بحث سمیٹنے کا کہہ دیا۔وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر شروع کی تو پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کردیا، اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی کی کوشش کی، اسمبلی کا سیکیورٹی اسٹاف درمیان میں آگیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر پانچ کروڑ روپے سے کم ٹیکس فراڈ پر گرفتاری براہ راست نہیں کرسکے گا، ایک کمیٹی گرفتاری کی منظوری دے گی ۔چوبیس گھنٹوں میں ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ زراعت پر ایک کروڑ روپے سے زائد آمدن پر ٹیکس لگایا گیا ہے، تنخواہ دار طبقے پر چھ سے بارہ لاکھ تک ٹیکس پانچ فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا گیا ہے، بے انکم سپورٹ پروگرام پر بیس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پندرہ سال سے زائد رہائش زیر استعمال پر ودہولڈنگ ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، سولر پر ٹیکس اٹھارہ فیصد سے کم کرکے دس فیصد کم کردی ہے، کپاس پر ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نجی کاروبار کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، چوزوں پر فی چوزہ دس روپے ٹیکس لگایا جارہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار نور عالم نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا، تفصیلات مانگ لیں ،، تفصیلات سب نیوز پر نو مئی، بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ محکمہ موسمیات کی 25جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی ایرانی حملوں کا خوف، قطر میں امریکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تنخواہ دار طبقے
پڑھیں:
ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں مبینہ طور پر جعلی بین الاقوامی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے صحت کی جعلی دستاویزات پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، اے بی این نیوز نے شہر میں کام کرنے والے مبینہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹ ورک پر افراد کو جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا شبہ ہے۔
رپورٹ نے سرکاری صحت کے ریکارڈ کے غلط استعمال اور صحت عامہ اور بین الاقوامی سفری تعمیل کے لیے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ الزامات کی تحقیقات کریں گے اور اگر دعوے درست ثابت ہوئے تو ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔