آپریشن فتح کا اعلان ،ایران کے عراق ، قطر اور شام میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
آپریشن فتح کا اعلان ،ایران کے عراق ، قطر اور شام میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
تہران /دوحا(سب نیوز)ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کیا، ایران نے میزائل حملہ کرکے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا جواب دے دیا ہے۔ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل قطر میں امریکی اڈے پر داغا گیا جبکہ دوسرا عراق میں ایک اور امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کو ایران کی براہِ راست جوابی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق عراق میں امریکی ایئر بیس عین الاسد کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا، عراق میں امریکی عین الاسد بیس پر ہائی الرٹ کر دیا گیا، عین الاسد بیس پر عملے کو بنکرز میں جانے کی ہدایت کر دی گئی۔
وائٹ ہاوس حکام کا کہنا ہے کہ قطر میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، وائٹ ہاوس اور امریکی محکمہ دفاع صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔خیال رہے کہ قطر میں العدید ایئر بیس اور عراق میں مختلف امریکی تنصیبات خطے میں امریکہ کی فوجی موجودگی کے مرکزی مراکز ہیں۔ حملوں کے بعد ممکنہ نقصانات یا جانی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ قبل ازیں قطر نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی، متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی عارضی بندش علاقائی صورتحال، عوام اور غیر ملکیوں کے حفاظتی اقدامات کے تحت کی گئی ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطری حکومت علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی، برطانوی حکومت نے قطر میں اپنے شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی۔چین نے بھی قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی، قطر میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ قطر میں چینی شہری حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔اس سے قبل امریکا نے بھی قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں ایران نے شام میں واقع امریکی فوجی اڈے پر حملہ کردیا، جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔
ایرانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شام کے مغربی الحسکہ صوبے میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے فورا بعد امریکی فوجی اڈے کے مرکزی داخلی راستے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔میڈیا سمیت کسی کو بھی امریکی فوجی اڈے کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس کے باعث درست خبروں کا حصول مشکل ہوگیا ہے، تاحال حملے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی اور نہ ہی کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے تہران کے قریب امریکی حملے کا نشانہ بننے والی فردو جوہری تنصیب پر نیا حملہ کیا ہے جبکہ تہران میں بجلی کی تنصیب اور جیل کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، صہیونی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملوں کا دعوی کیا ہے، ایرانی فوج نے صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے صوبہ قم کی کرائسس مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فردو جوہری مرکز پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔الجزیرہ کی جانب سے تصدیق شدہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایران کے دارالحکومت کے ان علاقوں میں جہاں متعدد اسرائیلی حملوں کی اطلاعات ہیں، دھوئیں کے بڑے بڑے بادل بلند ہو رہے ہیں۔اس سے قبل، الجزیرہ نے اطلاع دی تھی کہ شہر کے شمالی حصے میں کم از کم تین بڑے فضائی حملے کیے گئے ہیں۔دریں اثنا، تسنیم نیوز کے مطابق تہران کے شمالی علاقے ایوین میں ایک بجلی کی فراہمی کا نظام (فیڈر)حملے کی زد میں آیا ہے، تاہم دارالحکومت میں کسی بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کی اطلاع نہیں ہے، خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر کے مطابق اسرائیلی فوج نے تہران میں بسیج ہیڈکوارٹر اور ایوین جیل کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے نورنیوز کے مطابق تہران کی ایوین جیل میں قید افراد کے اہلِ خانہ کو مطمئن رہنا چاہیے کہ وہ محفوظ ہیں، رپورٹ میں جیل کے داخلی دروازے پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شیئر کی گئی ہے۔اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی افواج تہران میں حکومتی اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے پہلے سے کہیں زیادہ شدت کے حملے کر رہی ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج تہران کے قلب میں حکومت کے اہداف اور ریاستی اداروں پر بے مثال طاقت کے ساتھ حملے کر رہی ہے۔الجزیرہ کے مطابق ایکس پر جاری کردہ بیان میں اسرائیل نے کہا کہ ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول طیاروں کے ذریعے ایران کے 15 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں رن ویز، زیرِ زمین بنکرز، ایک ایندھن بھرنے والا طیارہ اور ایرانی حکومت کے زیرِ استعمال ایف-14، ایف-5 اور اے ایچ ون طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ فضائیہ نے ان ہوائی اڈوں سے پرواز کی صلاحیت اور ایرانی فوج کی فضائی طاقت کے آپریشن کو متاثر کیا ہے۔تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کو ایران کے صوبہ یزد پر اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے کم از کم 10 اہلکار شہید ہو گئے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملوں میں پاسداران انقلاب کے متعدد دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے، تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماوں کے سامنے زمین پر ناک رگڑ دی جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماوں کے سامنے زمین پر ناک رگڑ دی سی ڈی اے تحصیلدار کے ایریاز تبدیل ، مرزا سعید اور اظہر محمود کے پاس کون کونسے زون ہونگے ، دستاویز سب نیوز پر ایران کا شام میں امریکی فوجی اڈے پر مارٹر حملہ ایران کا قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ،6میزائل فائر کردیے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگاکر معذرت صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارت کاری میں اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں، ترجمان وائٹ ہاوسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں امریکی اڈوں پر ایران کے
پڑھیں:
’فلسطین کا پیلے‘ کے نام سے مشہور فٹبالر اسرائیلی حملے میں شہید
’فلسطین کا پیلے‘ کے نام سے مشہور سابق فلسطینی فٹبالر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلیمان العبید اپنے پانچ بچوں کے لیے خوراک لینے کی غرض سے غزہ میں امداد کی تقسیم کے لیے بنائے گئے مرکز کی لائن میں موجود تھے جب اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے۔
فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے اپنے ایکس ہینڈل پر سلیمان العبید کی شہادت پر غم کا اظہار کیا۔
پی ایف اے کا ایکس پوسٹ میں لکھنا تھا کہ فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی العبید غزہ پٹی کے جنوب میں امداد کے لیے منتظر شہریوں پر کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔
سابق فرانسیسی کھلاڑی ایرک کینٹونا نے انسٹاگرام پر سلیمان العبید کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔