وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے حوالے سے اجلاس آج (پیر) اسلام آبادمیں ہوا۔وزیراعظم نے کیش لیس نظام کو فروغ دینے کیلئے ڈیجیٹل لین دین کو عوام کیلئے کیش کی نسبت آسان بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا نظام قائم کرنا انتہائی اہم ہے،پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک اور کامیاب معیشتوں میں کیش لیس نظام کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لین دین اور ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام کے قیام کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جائے، بینکاری نظام کے تحت گردش کرنے والی رقوم کو حکومتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔وزیراعظم نے سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین لین دین کو کیش لیس بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں کیش لیس نظام کے قیام کیلئے اقدامات کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کی جا چکی ہے اور اس کے تحت ملکی معیشت کو کیش لیس بنانے پر کام جاری ہے،ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی وفاقی وزارت آئی ٹی کی قیادت میں کام کرے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمارٹ اسلام آباد پائلٹ منصوبے کے تحت وزارت آئی ٹی اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا کیش لیس شہر بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

اشتہار

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: لین دین کیش لیس

پڑھیں:

وزیراعظم کی حج آپریشن کی تیاری شروع کرنے اور نجی اسکیم ریگیولرائز کرنے کی ہدایت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے سال حج کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کو نجی حج اسکیم ریگولرائز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کو آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج پالیسی سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں ہوگی۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور کو نجی حج اسکیم ریگیولرائز کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس حج کے حوالے سے مدت کا تعین کرکے جلد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جائے۔اجلاس میں وفاقی وزرا مصدق ملک، سردار محمد یوسف اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام کیلیے جدید ٹیکناجی کے استعمال کی ہدایت
  • وزیراعظم کی سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین لین دین کو کیش لیس بنانے کی ہدایت
  • معیشت میں شفافیت لانے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا موثر نظام قائم کرنا ہوگا. شہباز شریف
  • وزیراعظم کی ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں قائم کرنے کی ہدایت، معیشت میں شفافیت کے لیے لین دین کا یہ نظام انتہائی اہم ہے،محمد شہباز شریف
  • وزیراعظم کی کیش لیس نظام کو فروغ دینے کیلئے ڈیجیٹل لین دین کو آسان بنانے کی ہدایت
  • وزیر اعظم کی ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام کےلیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت
  • وزیراعظم کی حج آپریشن کی تیاری شروع کرنے اور نجی اسکیم ریگیولرائز کرنے کی ہدایت
  • آئندہ سال کے حج انتظامات فوری شروع کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت
  • وزیراعظم کی حج آپریشن کی تیاری شروع کرنے، نجی اسکیم ریگیولرائز کرنے کی ہدایت