لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء ) پی آئی اے نے قطر، کویت، بحرین اور دبئی کیلئے فضائی آپریشن منسوخ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال پیدا ہونے کے بعد پی آئی اے کی جانب سے ہنگامی اعلان کیا گیا ہے۔ ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملوں کے بعد ہنگامی طور پر خلیجی ممالک کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں۔ پی آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال پیدا ہونے پر پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب قطر کے بعد متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔ قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد دونوں خلیجی ممالک نے ہنگامی طور پر فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکا کےایران پر حملے کے بعد مشرق وسطٰی کی صورتحال مزید کشیدہ ہو جانے پر قطر کی جانب سے ہنگامی فیصلہ کیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق قطر نے ہنگامی طور پر اپنے ملک کی فضائی آمد و رفت معطل کرنے کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے قطری حکام کا کہنا ہے کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث رہائشیوں اور مسافروں کی حفاظت کیلئے فضائی آمد و رفت معطل کر دی گئی، یہ فیصلہ عارضی ہے، خطے کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، قطر میں رہنے والے ہر شخص کی حفاظت ہمیں انتہائی عزیز ہے۔ جبکہ قطر کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد کچھ دیر بعد ہی قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے خلیجی ملک قطر میں امریکا کے فوجی اڈوں پر حملہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے دعوے کے مطابق ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر 6 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ قطر کے دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ان حملوں کے بعد دوحہ میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا۔ قطر کے علاوہ عراق میں بھی امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کی اطلاعات ہیں، جبکہ بحرین میں بھی سائرن بج اٹھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر امریکی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کاروائیوں کا آغاز کیا ہے۔ ایران نے امریکا کیخلاف جوابی حملوں کو "آپریشن بشارت الفتح" کا نام دیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حملوں کے بعد خلیجی ممالک امریکی فوجی کی جانب سے پی آئی اے کے مطابق کر دیا

پڑھیں:

شام میں امریکی فوج کی نقل و حرکت میں غیرمعمولی اضافہ

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق امریکا نے 30 ٹرکوں پر مشتمل ایک قافلہ حسقہ کے مضافات میں واقع "قصرک" اڈے میں بھیجا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ اسلامی ملک شام کے شہر حسقہ میں درجنوں امریکی فوجی ٹرکوں کی مشکوک نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ شامی ذرائع نے شمال مشرقی شام میں واقع حسقہ کے مضافات میں 30 ٹرکوں پر مشتمل امریکی فوجی قافلے کی دراندازی کی اطلاع دی ہے۔ واضح رہے شام کی سرزمین بدستور غیر ملکی افواج کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق امریکا نے 30 ٹرکوں پر مشتمل ایک قافلہ حسقہ کے مضافات میں واقع "قصرک" اڈے میں بھیج دیا ہے۔ یہ امریکی فوجی قافلہ شام عراق کی سرحد پر الولید سرحدی کراسنگ سے گزر کر حسقہ کے مضافات میں داخل ہوا۔ امریکی قابض فوج مشرقی شام کے تیل سے مالا مال علاقوں میں فوجی سازوسامان کی منتقلی کے ذریعے اپنی پوزیشن مضبوط کر رہی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ شام میں افراتفری پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اقوام متحدہ شام کی تعمیر نو اور استحکام میں مثبت کردار ادا کرے گا۔  

متعلقہ مضامین

  • شام میں امریکی فوج کی نقل و حرکت میں غیر معمولی اضافہ
  • شام میں امریکی فوج کی نقل و حرکت میں غیرمعمولی اضافہ
  • ایران کی چا بہار بندرگاہ پر امریکی پابندیاں بھارت کیلئے ایک اور بڑا دھچکا ہے; سردار مسعود خان
  • پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
  • اقوام متحدہ کی قرارداد کے بعد ایران کا ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا فیصلہ 
  • ٹک ٹاک کا امریکی آپریشن امریکیوں کے کنٹرول میں ہوگا، وائٹ ہاؤس
  • پاکستانی ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں، پی ٹی اے
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ
  • بلوچستان کے نوجوانوں کو فوجی آپریشن نہیں تعلیم کی ضرورت: حافظ نعیم
  • امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ‘ ہلاکتوں کی اطلاعات