پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ نہ مانا تو پاکستان جنگ کرے گا۔

بجٹ پر بحث کے دوران قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پہ ایران پہ حملہ کیا ہے، ہم اس حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں اور صحافیوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، سختی سے اس حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کل امریکہ نے ایران کے نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا، ہم امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر سے ہم نے نسل کشی دیکھی، پہلے وہ فلسطین پھر وہ یمن کے لئے آئے اور اب ایران کے لئے آئے ہیں، ہمارے خطے میں ایک نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے سستی کاپی کو جنگ، سفارتکاری اور بیانئے کے میدان بھی ہروا دیا، ہم سب نے دیکھا کہ سابق وزیراعظم نے کہا میں کیا کروں ، آپ کیا چاہتے ہو میں بھارت کے ساتھ جنگ چھیڑ دوں۔

انہوں نے کہا کہ اس دفعہ جب کشمیر پر حملہ ہوا پاکستان پر حملہ ہوا تو پاکستان جھکا نہیں، پچھلی حکومت کا ردعمل تھا کشمیر ہائی وے کو سری نگر ہائی وے کہہ دیں، اس حکومت نے بھارت کے چھ جہاز گرائے، خان صاحب کی حکومت کے بعد بھارت کہتا تھا کشمیر ہمارا اندرونی معاملہ بن چکا ہے، اب کشمیر بین الاقوامی معاملہ بن چکا ہے۔

بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اقبال آفریدی نے نعرے لگائے جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لئے دو ہی آپشن ہے یا سندھ طاس معاہدہ مان لے، اگر وہ نہیں مانتے تو پاکستان جنگ کرے گا، بھارت ہار چکا اور پاکستان جیت چکا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک سیاسی جماعت نے آئی ایم ایف پروگرام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اس دفعہ بھارت نے کوشش کی وہ ناکام رہا، اقوام متحدہ میں بھی پاکستان جیت چکا ہے بھارت ہار چکا ہے، انڈین لابی اور اسرائیل لابی نے پوری کوشش کی کہ پاکستان کو بدنام کرے، ہر محاذ پر ایک بار پھر بھارت ہارا پاکستان جیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی بھرپور کوشش تھی کہ لڑائی کے نتیجے میں پاکستان کو پھر گرے لسٹ کیا جائے، بھارت کی تمام کوششیں ناکام رہیں، بہت ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کیا جائے، ہم بھارت کے عوام کا مقدمہ بھی لڑ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام کا فائدہ صرف اور صرف امن کے سلسلے میں ہوسکتا ہے، حکومت کی پالیسیز کے نتیجے میں بہت بہتری آئی ہے، ہماری پارٹی بجٹ کو سپورٹ کرے گی، دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے، بھارت آج تک کہہ رہا ہے یہ سیز فائر نہیں، اس صورت میں پاکستان نے جنگ کی تیاری کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی پروگرام کے بجٹ میں اضافے کی تعریف کرتا ہوں، وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا شکر گزار ہوں، ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ محنت کش پر ٹیکس زیادہ ہے، پیپلز پارٹی نے تنخواہوں اور پنشن میں تاریخی اضافہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی کوشش کریں کہ بھارت کو امن کی طرف آنے مجبور کریں، پاکستانی عوام معاشی فرنٹ پر جنگ لڑی رہی ہے، مہنگائی کم ہونے پر وزیر خزانہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ نان کمبیٹ بجٹ میں کمی ہوں لیکن غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے لینے کرتے ہیں، بھارتی بیانات کے مطابق جنگ رکی نہیں بلکہ وقفہ آیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 16 سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، سولر پر ٹیکس کو کم کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی سے بات چیت کے بعد سولر پر ٹیکس کو دس فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کابینہ میں موجود نہیں لیکن ہم قوم کے نمائندے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہوتا ہے، ہم مثبت تجاویز حکومت کے سامنے لا سکتے ہیں، ہر چیز پر ان کا ایک مطالبہ ہے، وہ صرف کہتے ہیں قیدی کو رہا کرو، باقیوں کا یہ مطالبہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو بھی اٹھائیں، بھارت نے جو اعلان کیا، اس پر ہمیں احتجاج کرنا چاہئے اور اس کو چیلنج کرنا چاہئے، ایک دوسری لابی ہے جو ہر مسئلہ کا حل ڈیم بنانے کو سمجھتا ہے، حکومت نے بجٹ میں غیر متنازع ڈیموں کے لئے جو فنڈنگ رکھی ہے ان کو سپورٹ کرتا ہوں۔

 

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو پاکستان بھارت کے بھارت نے حملہ کی چکا ہے کے لئے

پڑھیں:

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

کراچی:

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے ہیں، ان پر عمل کریں گے، ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی حکومت کرے گی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کے حوالے سے آپ خود خبریں چلاتے ہیں، پھر مجھ سے آپ خود سوال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت پورے ملک کے ہیں اور چین میں ملک کے منصوبوں پر بات ہوئی اور وہ اپنے سابقہ ریکارڈ خود توڑیں گے، چین میں صدر آصف علی زرداری کو بہت پذیرائی ملی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے سالڈ ویسٹ اور دیگر منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب پر سیاست کرنے کا وقت نہیں، قدرتی آفت آتی ہے تو دنیا سے اپیل کی جاتی ہے لہٰذا اقوام متحدہ سے اپیل کرنی چاہیے لیکن وفاقی حکومت نے آج تک اقوام متحدہ سے اپیل نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے بہت سارے مسائل جنم لیں گے، آج بھی سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم عالمی سطح پر اپیل کریں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کی مدد کی جائے۔

 چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جو معاہدہ ہوا وہ پاکستان کے حق میں ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے مثبت ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جنگ میں ہم نے بھارت کو شکست دی ہے، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت  کرکٹ کو سیاست میں ملوث کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی برادری اسرائیل، بھارت کی جارحیت اور مظالم فوری بند کرائے: بلاول
  •  بلاول بھٹو زرداری  کی37  ویں سالگرہ سادگی سے منائی گئی 
  • بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ امن پر پیغام، اسرائیل و بھارت کی جارحیت روکنے کا مطالبہ
  • بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی37 بہاریں دیکھ لیں
  • بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ امن پر پیغام: اسرائیل و بھارت کی جارحیت روکنے کا مطالبہ
  • پاکستان کی سیکیورٹی کے تناظر میں پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مثبت پیش رفت ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا(کل)بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر کسی قسم کی تقریب یا کیک نہ کاٹنے کا اعلان
  • پاکستان سعودی معاہدہ مثبت، حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کی خواہش: بلاول
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے، بلاول بھٹو