والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کی۔ ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شرکت کی اور جمہوری اسلامی ایران سے یکجہتی اور صہیونی اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں معصوم و کمسن بچوں نے بھی اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔ والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر اپنی محبت کا اظہار کیا، کمسن بچوں نے جمہوری اسلامی ایران کی قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے اور صہیونی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے مظلوم ایرانی بچوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کمسن بچوں نے والدین کے ریلی میں

پڑھیں:

مسلمانوں کیلئے "وندے ماترم" لازمی قرار دینا غیر اسلامی فعل ہے، متحدہ مجلسِ علماء کشمیر

علماء نے کہا کہ وندے ماترم کا گانا یا اسکا پڑھنا غیر اسلامی عمل ہے کیونکہ اس میں عقیدت و پرستش کے ایسے اظہار موجود ہیں جو اسلامی عقیدے توحید یعنی اللہ تعالیٰ کی یکتائی کے منافی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر متحدہ مجلسِ علماء (ایم ایم یو) کی اسکولوں میں "وندے ماترم" کو لازمی قرار دینے کے سرکاری حکم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایل جی اور وزیراعلیٰ سے فوری طور پر اس حکم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ متحدہ مجلسِ علماء نے جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ ثقافت کی جانب سے جاری اس حالیہ حکم نامے پر سخت تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں ریاست بھر کے اسکولوں کو وندے ماترم گیت کے 150 سال مکمل ہونے کی یاد میں ثقافتی اور موسیقی پروگرام منعقد کرنے اور تمام طلبہ و عملے کی لازمی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مجلس نے کہا کہ وندے ماترم کا گانا یا اس کا پڑھنا غیر اسلامی عمل ہے کیونکہ اس میں عقیدت و پرستش کے ایسے اظہار موجود ہیں جو اسلامی عقیدے توحید یعنی اللہ تعالیٰ کی یکتائی کے منافی ہیں۔ مجلس کا کہنا ہے کہ اسلام کسی ایسے قول یا عمل کی اجازت نہیں دیتا جو عبادت یا تعظیم کے دائرے میں اللہ کے سوا کسی اور کے لئے ہو۔

متحدہ مجلس علماء نے کہا کہ مسلمان اپنی سرزمین سے گہری محبت رکھتے ہیں اور اس کی خدمت کو دینی فریضہ سمجھتے ہیں، مگر اس محبت کا اظہار خدمت، خیر خواہی اور معاشرتی بھلائی کے ذریعے ہونا چاہیئے، نہ کہ ایسے افعال کے ذریعے جو ان کے ایمان و عقیدے سے متصادم ہوں۔ مجلس نے کہا کہ مسلم طلبہ یا اداروں کو ان کے مذہب کے خلاف کسی سرگرمی میں شرکت پر مجبور کرنا ناانصافی اور ناقابلِ قبول ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام بظاہر ایک سوچی سمجھی کوشش ہے جس کے ذریعے آر ایس ایس کے زیرِ اثر ہندوتوا نظریے کو مسلم اکثریتی خطے پر ثقافتی ہم آہنگی کے نام پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کا حقیقی اتحاد اور تنوع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متحدہ مجلس علماء نے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیراعلیٰ دونوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جبری اور متنازعہ حکم کو فوراً واپس لیں، جس نے ریاست کے تمام مسلمانوں میں گہری بے چینی اور دل آزاری پیدا کی ہے اور یہ یقینی بنائیں کہ کسی بھی طالب علم یا ادارے کو اپنے مذہبی عقائد کے خلاف کسی عمل پر مجبور نہ کیا جائے۔ مجلس نے واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں اس سنگین صورتحال پر غور و خوض اور آگے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے عنقریب ایک اجلاس طلب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ متحدہ مجلسِ علماء جموں و کشمیر کی تمام مذہبی تنظیموں کا مشترکہ اتحاد ہے اس کی سربراہی میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، بچوں کی ویکسینیشن مہم کے دوران پروپیگنڈا و ویکسین نہ پلانے والوں کیخلاف کارروائی
  • ڈاکٹر باقر قالیباف کراچی پہنچ گئے، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے استبال کیا
  • سندھ، بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ پلانے والوں کو1 ماہ قید،50 ہزار یا 1لاکھ جرمانہ ہوگا
  • سندھ، بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن مہم کے دوران پروپیگنڈا اور ویکسین نہ پلانے والوں کے خلاف کارروائی
  • کراچی، تیز رفتار منی بس کی ٹکر، 2 کمسن بھائی جاں بحق، 11 افراد زخمی
  • مسلمانوں کیلئے "وندے ماترم" لازمی قرار دینا غیر اسلامی فعل ہے، متحدہ مجلسِ علماء کشمیر
  • نادرا کا 18 سال سے زائد عمر بچوں کے والدین کیلئے پیغام
  • چمن میں آوارہ کتوں کا حملہ، 11 معصوم بچے زخمی
  • ملتان پریس کلب اور جماعت اسلامی کے مابین معاہدہ، پریس کلب کے ممبرز اور ان کے بچوں کے لیے مفت آئی ٹی کورسز کا اعلان
  • ایران نے پاکستان سے 3 لاکھ 50 ہزار مویشی درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا