کیا آپ جانتے ہیں آئی فون میں ’آئی‘ کا کیا مطلب ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
کچھ لوگوں کے علم میں یہ بات ہوگی کہ آئی فون میں حرف ’آئی‘ کا مطلب انٹرنیٹ ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ حرف "آئی" کا مطلب صرف انٹرنیٹ نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے ایپل کا ایک دلچسپ اور سوچا سمجھا تصور ہے۔
جب 1998 میں ایپل نے پہلا iMac متعارف کروایا، تو اس وقت کے سی ای او اسٹیو جابز نے وضاحت کی کہ حرف "آئی" پانچ بنیادی تصورات کی نمائندگی کرتا ہے:
1.
اگرچہ آئی میک کو ڈیزائن ہی اس لیے کیا گیا تھا کہ وہ "انٹرنیٹ کے لیے بہترین کمپیوٹر" ہو لیکن اس میں آئی صرف انٹرنیٹ کو ظاہر نہیں کرتا۔ آئی میک یا آئی فون میں حرف ’آئی‘ کے درج ذیل مطالب بھی ہیں۔
indivisual؛
انٹرنیٹ کے بعد آئی کا دوسرا مطلب Individual ہے؛ یعنی یہ ہر فرد کے لیے ذاتی اور آسان کمپیوٹنگ تجربہ فراہم کرتا ہے۔
instruct؛
آئی کا ایک مطلب Instruct ہے۔ جس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ یہ ایپل کی مصنوعات تعلیم کے لیے مفید ہیں۔
inform؛
یعنی معلومات تک فوری رسائی۔
inspire؛
آئی کا پانچواں مطلب Inspire ہے۔ یعنی تخلیق اور جدت کی تحریک۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ میں پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر شہر بھر کے راستے بند، موبائل انٹرنیٹ معطل
کوئٹہ:پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آج ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جبکہ موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت مسترد کر دی گئی ہے، تاہم پی ٹی آئی نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا مگر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اجازت نامہ مسترد کر دیا گیا۔ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ وہ کسی صورت بھی جلسہ ہونے نہیں دیں گے۔
اس سلسلے میں صوبے بھر میں ایک مہینے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ شہر میں جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچا جا سکے۔ راستوں کی بندش سے شہریوں، خاص طور پر اسکول اور کالج جانے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
متعدد طلبہ نے بتایا کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں تک نہیں پہنچ سکے، جس سے ان کی کلاسز متاثر ہوئی ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہیں اور چوراہے مکمل طور پر بند ہونے سے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور لوگ گھنٹوں انتظار میں پھنسے رہے۔
دوسری جانب، پی ٹی آئی قیادت نے واضح کر دیا ہے کہ وہ آج ہر صورت ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے۔ پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے ہے، اور انتظامیہ کی پابندیوں کے باوجود وہ اپنے منصوبے پر عمل درآمد کریں گے۔
انتظامیہ نے شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے جس سے مواصلات اور روزمرہ امور مزید متاثر ہو رہے ہیں۔ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔
یہ صورتحال بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیاسی کشیدگی کو مزید بڑھا رہی ہے جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔