Jasarat News:
2026-07-24@15:12:51 GMT

فرانس کے سائنسدانوں نے نیا بلڈ گروپ دریافت کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

فرانس کے سائنسدانوں نے نیا بلڈ گروپ دریافت کرلیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس: طبی تحقیق کے میدان میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فرانس کے ماہرینِ خون نے کیریبین کے جزیرے گواڈیلوپ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے خون میں ایک بالکل نیا بلڈ گروپ دریافت کیا ہے، جسے گواڈا نیگیٹو کا نام دیا گیا ہے۔

فرانسیسی بلڈ اسٹیبلشمنٹ (EFS) نے اس حیران کن دریافت کا باضابطہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ لنکڈاِن پر کیا۔ ادارے کے مطابق یہ دنیا کا 48واں باقاعدہ طور پر تسلیم شدہ بلڈ گروپ سسٹم ہے، جسے رواں ماہ کے آغاز میں اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والی بین الاقوامی سوسائٹی آف بلڈ ٹرانسفیوژن کی میٹنگ میں باقاعدہ طور پر منظور کیا گیا۔ اس انقلابی تحقیق سے وابستہ حیاتیات دان تھیری پیرارڈ کے مطابق، اس مریضہ کے خون میں پہلی بار 2011 میں ایک نہایت غیرمعمولی اینٹی باڈی کی موجودگی نوٹ کی گئی تھی، تاہم اس وقت ٹیکنالوجی کی محدودات کے باعث اس دریافت پر مزید کام ممکن نہ تھا۔

تھیری پیرارڈ نے بتایا کہ کئی برسوں بعد، 2019 میں جدید ترین ہائی تھروپٹ ڈی این اے سیکوینسنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ اس معمے کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس طریقے سے خاتون کے جینیاتی نظام میں ایک منفرد تغیر دریافت ہوا، جو اس نئے بلڈ گروپ کی بنیاد ثابت ہوا۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ خاتون، جو اُس وقت 54 برس کی تھیں اور پیرس میں رہائش پذیر تھیں، ایک معمولی سرجری سے قبل میڈیکل چیک اپ کروا رہی تھیں، جب ان کے خون میں یہ نایاب اینٹی باڈی دریافت ہوئی۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ نیا بلڈ گروپ وراثتی ہے اور مریضہ کو یہ جینیاتی تبدیلیاں ان کے والدین سے منتقل ہوئیں، جن دونوں میں یہ جینیاتی تغیر موجود تھا۔

پیرارڈ کے مطابق اس منفرد بلڈ گروپ کو “گواڈا نیگیٹو” کا نام نہ صرف مریضہ کی جائے پیدائش کے حوالے سے دیا گیا بلکہ یہ اصطلاح عالمی سطح پر سادہ، جامع اور تمام زبانوں میں آسان فہم ہونے کی وجہ سے جلد ہی طبی ماہرین میں مقبول ہو گئی۔ یہ دریافت نہ صرف خون کی بیماریوں کے علاج بلکہ مستقبل میں خون کی منتقلی سے متعلق تحقیق میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلڈ گروپ کے مطابق میں ایک

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت دو ماہ کی کم ترین سطح پر

جمعرات کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل لے جانے والا جہاز نیو جائنٹ، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا، جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ریژاؤ پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد کم ہو کر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل لے جانے والا جہاز نیو جائنٹ، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا، جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ریژاؤ پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
  • آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت دو ماہ کی کم ترین سطح پر
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت