ایشیاکپ 2025؛ بھارتی براڈ کاسٹر کے آفیشل پوسٹر سے پاکستان غائب
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ایشیاکپ 2025 کے تاریک مستقبل کے دوران بھارتی براڈکاسٹر نے پاکستان کو پوسٹر سے بھی ہٹادیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سونی اسپورٹس نے رواں سال کے آخر میں ہونے والے ایشیا کپ ایونٹ کا ایک پوسٹر جاری کیا، جس میں بنگلادیشی، سری لنکن اور بھارتی کپتان موجود ہیں تاہم پاکستان کی نمائندگی کیلئے کوئی موجود نہیں۔
بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سرحدی کشیدگی کے باوجود 'بھارت' ایونٹ میں حصہ لے گا
قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونیوالی سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایشیاکپ ایونٹ میں حصہ لے گی۔
ٹی20 ورلڈکپ کے انعقاد سے قبل پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ مداحوں کو دیکھنے کا ملے گا کیونکہ ایشیاکپ 2025 میں روایتی حریف ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ 2025؛ بھارت کی جگہ ایونٹ کا میزبان کون ہوگا؟
ایونٹ کی میزبابی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرے گا تاہم میزبانی کی رائٹس بھارت کے ہی سپرد ہوں گے۔
تاہم بھارتی براڈکاسٹر نے ایک مرتبہ پھر ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل ماحول گرمانے کیلئے پاکستانی کپتان کو آفیشل پوسٹر میں شامل نہیں کیا، جس نے کھیل سے محبت کرنیوالے شائقین کرکٹ کو آگ بھڑکا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: "ایشیاکپ میں پاکستان کو حصہ بنتے نہیں دیکھ سکتا"
دوسری جانب ایشیاکپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں ہونا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ شیڈول جاری نہیں ہوسکا ہے تاہم آفیشل براڈ کاسٹر کی جانب سے پوسٹر جاری کرنے سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اب ایونٹ اپنے وقت پر ہی منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں برس ہونیوالا ایشیاکپ ٹی20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا، جس کا مقصد ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری کرنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایشیاکپ 2025
پڑھیں:
اسرائیلی وزیراعظم نے پاکستان کیخلاف بھارت سے گٹھ جوڑکراعتراف کرلیا
پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف کئے گئے آپریشن سندور میں اسرائیلی ہتھیار استعمال ہوئے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ اعتراف بھارتی صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو ہتھیار فراہم کئے اور جنگ میں بھارت کو براک 8 اور ہارپی ڈرونز دیئے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہاکہ میری بھارت آنے کی خواہش ہے جبکہ اسرائیل کو مزید بھارتی ورکرز کی ضرورت ہے۔
ادھر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے چند سالوں میں اسرائیل سے 2.9ارب ڈالے کے ہتھیار خریدے ہیں اور اسرائیل سے ڈرونز ، میزائل ، ریڈارز اور دیگر ہتھیار خریدے گئے۔