گرمیوں میں کافی پینا، چند غلط فہمیوں کا ازالہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گرمیوں میں کافی پینے کے حوالے سے کئی عام غلط تصورات پائے جاتے ہیں۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ گرم موسم میں کافی پینا جسم میں پانی کی کمی یا گرمی کے دیگر مسائل پیدا کر سکتا ہے، لیکن ماہرین اور حالیہ تحقیق کچھ اور کہتی ہے۔
اگرچہ کافی میں کیفین شامل ہوتی ہے جو پیشاب آور اثر رکھتی ہے، تاہم روزانہ 3 سے 4 کپ کی حد میں اس کا استعمال جسم میں پانی کی کمی کا باعث نہیں بنتا۔ درحقیقت، یہ اعتدال میں پینے پر ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ نہیں بڑھاتی۔
بعض افراد کا ماننا ہے کہ گرمی میں گرم کافی پینا نقصان دہ ہو سکتا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق گرم مشروبات جیسے کہ کافی، جسم میں پسینہ بڑھاتے ہیں جو ٹھنڈک پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ عمل جسمانی درجہ حرارت کو کم کرنے میں قدرتی طریقہ ہے، تاہم اگر اردگرد کا ماحول بہت زیادہ مرطوب (حبس والا) ہو تو یہ اثر کمزور ہو سکتا ہے۔
کافی کو سردیوں تک محدود سمجھنا بھی ایک عام غلط فہمی ہے۔ گرمیوں میں لوگ آئسڈ یا کولڈ کافی سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں، جو نہ صرف تازگی بخشتی ہے بلکہ توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔
جہاں تک دل کی صحت یا بلڈ پریشر کا تعلق ہے، اگر کسی کو پہلے سے کوئی خاص بیماری لاحق ہے تو کیفین کے استعمال میں احتیاط برتنا ضروری ہے، تاہم صحت مند افراد کے لیے دن میں 2 سے 3 کپ کافی پینا، چاہے موسم گرم ہو یا سرد، عموماً محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کافی پینا
پڑھیں:
شیطان بہت مقبول ہے، وہ فرشتہ نہیں بن سکتا: طلال چوہدری
—فائل فوٹووزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں، شیطان بہت مقبول ہے، وہ فرشتہ نہیں بن سکتا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کی تقریبات چل رہی تھیں ، گیٹ کے اندر باہر سے آنے والے مظاہرین کو روکا، اندر سے باہر جانے کے لیے دوسرا گیٹ کھولا۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسد قیصر خود بھی اسپیکر رہے ہیں، جس طرح اجلاس چلایا گیا، انہوں نے دس منٹ میں 54 بل منظور کروائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں 950 لوگ دو، دو، چار، چار کی صورت میں نکلے، پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے لیے لوگ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا ریکارڈ بھی چیک کر لیں، آج کے اسپیکر کو کہا جاتا ہے کہ وہ اپوزیشن کو زیادہ وقت دیتے ہیں۔ احتجاج سب کا حق ہے مگر آئین کے اندر رہتے کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا، ’ہمیں معلوم ہے کہ آپ کو درد کیا ہے؟ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو یہاں لا کے کس نے بٹھایا تھا، آپ دہشت گردوں کے ساتھ ہیں یا ریاست کے ساتھ؟ جس صوبے میں 700 ارب این ایف سی سے لیا وہاں انہوں نے سی ٹی ڈی بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا، دہشت گرد حملے ان پر نہیں ہوتے باقی سب جماعتوں پر ہوتے ہیں، کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے مگر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔‘
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا، ’زائرین بہت بڑی تعداد میں جاتے ہیں، ایران اور اسرائیل جنگ کے بعد کچھ سیکیورٹی مسائل پیدا ہوئے ہیں، اس کے بعد زمینی راستے سے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔‘
طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے متعلق مذاکرات کیے گئے ہیں، بات چیت کا دوسرا دور کراچی میں ہونا ہے جس کے لیے میں کراچی جا رہا ہوں، حکومت اس سفر کو ممکن اور آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، ہم فضائی سفر کو آسان بنانے کے لیے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔