ایران اسرائیل جنگ بندی ، وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے جنگ بندی کو ایران کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنے سے کئی گنا طاقتور ملک کا مقابلہ کیا، حالیہ دنوں میں یہ مسلم ملکوں کی دوسری فتح ہے۔
ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی خوش آئند ہے، ایران کی مستقبل مزاجی اور حوصلہ قابل دید ہے، ایران نے جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا، ایرانی قیادت اور عوام کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ماضی قریب میں اللہ نے مسلمانوں کو 2 کامیابیاں عطا فرمائیں۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی، پہلی پاکستان کو بھارت پر فتح نصیب ہوئی، دوسری ایران کو فتح سے روشناس کرایا، جنگ بندی اس بات کا ثبوت ہے اسرائیل کے دعوے بنیاد تھے۔
انہوں نے کہا کہ دو جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ہیں، بس اب دعا ہے اللہ غزہ کے مسلمانوں پر رحم کرے، فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے لیے دعاگو ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات کا اگلا دور آج استنبول میں ہوگا
فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی موقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں، امید ہے خطے میں قیامِ امن کے لیے افغان طالبان دانش مندی سے کام لیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری سر زمین کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ہم بھی وہی کریں گے جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔
اس سے قبل پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا۔
طویل اور اعصاب شکن مذاکرات کا یہ دور افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے ایک نکاتی پاکستانی مطالبے کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔