وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
فوٹو فائل
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو کامیاب حج انتظامات پر مبارک باد پیش کی ہے اور پاکستانی حجاج کرام کی میزبانی پر سعودی حکومت سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
وزیرِاعظم نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے اور بھارت سے تمام تنازعات پر بامعنی مذاکرات پر آمادگی کا اعادہ کیا ہے۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد.
وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی جیسے امور پر بات چیت پر زور دیا ہے، ایران اسرائیل تنازع کے فوری خاتمے اور مذاکرات سے حل کی حمایت کی ہے اور عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر زور دیا ہے۔
وزیرِاعظم نے سعودی عرب کی خود مختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی امن کے لیے سعودی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔
اعلامیے کے مطابق اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی یکجہتی پر اظہارِ تشکر کیا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کےلیے سعودی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کیا ہے ہے اور
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ
وزیرِاعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے لندن سے نیویارک کے لیے روانہ ہوگئے۔
لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔
اسلام آباد شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب،...
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیرِاعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔